تہران، 8 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات ہفتے کے روز عمان میں شروع ہو رہے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ ہفتے کے روز عمان میں شروع ہو رہا ہے۔
عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ ایران اور امریکہ ہفتے کو عمان میں اعلی حکام کی موجودگی میں بالواسطہ بات چیت کا آغاز کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک موقع بھی ہے اور ایک آزمائش بھی۔ اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے۔
یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب امریکی حکام بھی مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، تاہم دونوں طرف سے یہ بات واضح کی گئی ہے کہ گفت و شنید بالواسطہ ہوگی۔