Masarrat
Masarrat Urdu

کوئی انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہوگی: اسرائیل کی ہٹ دھرمی

  • 16 Apr 2025
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

تل ابیب، 16 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل نے اپنی ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ وہ غزہ میں انسانی امداد کو داخل ہونے نہیں دے گا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ اسرائیل کی پالیسی بالکل واضح ہے کہ غزہ میں کسی بھی انسانی امداد کے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
کاٹز نے لکھا کہ انسانی امداد کو غزہ پٹی میں داخل ہونے سے روکنا فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس پر دباؤ ڈالنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حقیقت میں کوئی بھی غزہ میں کسی انسانی امداد کی اجازت نہیں دے گا اور نہ ہی اس قسم کی کسی امداد کی اجازت دینے کی کوئی تیاری کی جا رہی ہے۔
اسرائیل نے غزہ میں پہلے سے ہی تباہ کن انسانی صورتحال کو مزید خراب کرتے ہوئے 6 ہفتوں سے زائد عرصے سے غزہ میں داخل ہونے والی تمام امداد کو روک رکھا ہے۔
آج چیریٹی ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے غزہ کے مکمل محاصرے کی مذمت کی جہاں خوراک، ایندھن اور طبی ذخائر تقریباً ختم ہوگئے ہیں۔
غزہ میں آج صبح سے اسرائیلی فوج کی جانب سے حملے کیے جا رہے ہیں جن میں اب تک 19 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہیں۔

Ads