یہ اعلان وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نیتن یاہو سے ملاقات کے دوران کیا گیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہے ہیں۔ ’’یہ ایک بہت خطرناک علاقہ بنتا جا رہا ہے اور امید ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔‘‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہفتہ کے روز ’’انتہائی اعلیٰ سطحی’’ عہدیداروں کی ’’بہت بڑی میٹنگ‘‘ ہوگی۔
ٹرمپ کا یہ اعلان ایران پر کئی مہینوں سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں تیل کی برآمدات پر سخت پابندیوں اور فوجی کارروائی کی دھمکیوں شامل ہیں، جب کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے امریکہ کے ساتھ براہ راست بات چیت سے انکار کر دیا ہے جب تک کہ ٹرمپ اپنی ’زیادہ دباؤ‘ کی پالیسی کو برقرار رکھیں۔