Masarrat
Masarrat Urdu

سلمان خان کی فلم سکندر نے ہندوستانی مارکیٹ میں 100 کروڑ سے زائد کی کمائی کی

Thumb

ممبئی، 7 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم سکندر نے ہندوستانی مارکیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کر لی ہے۔

سلمان خان کے مداح ان کی فلم سکندر کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ سلمان خان زیادہ تر اپنی فلمیں عید پر ریلیز کرنا پسند کرتے ہیں۔ سلمان خان کی فلم سکندر عید سے ایک دن قبل 30 مارچ کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔
ساجد ناڈیاڈوالا کی فلم سکندر کے ہدایت کار اے آر مروگادوس ہیں۔ سلمان خان کے ساتھ اس ایکشن ڈرامے میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، شرمن جوشی اور ستیہ راج جیسے اداکار بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ فلم مسلسل خبروں میں ہے، حالانکہ فلم سکندر توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہیں کر پائی ہے۔ فلم سکندر کو شائقین اور ناقدین کی جانب سے ملا جلا ردعمل ملا ہے۔ فلم سکندر آن لائن لیک بھی ہوگئی تھی جس سے ظاہر ہے اس کی کلیکشن متاثر ہوئی ہے۔
ٹریڈ ویب سائٹ سکنلک کی رپورٹ کے مطابق 'سکندر' نے اپنے پہلے دن ہندوستانی مارکیٹ میں 26 کروڑ روپے کمائے، دوسرے دن 29 کروڑ، تیسرے دن 19.5 کروڑ ، چوتھے دن 9.75 کروڑ روپے، پانچویں دن 6 کروڑ، چھٹے دن 3.5 کروڑ روپے اور ساتویں دن 4 کروڑ روپے کی کمائی کی۔ اسکنلک کی ارلی رپورٹ کے مطابق سکندر نے آٹھویں دن ساڑھے چار کروڑ روپے کمائے۔ اس طرح فلم سکندر نے آٹھ دنوں میں  ہندوستانی  مارکیٹ میں 102.25 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔

Ads