صدر دسانائیکے نے ہفتہ کو کولمبو میں صدر کے دفتر میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران یہ باوقار ایوارڈ دیا۔
یہ اعلیٰ ترین اعزاز دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے درمیان خیر سگالی کو فروغ دینے میں وزیر اعظم مودی کے اہم تعاون کے اعتراف میں دیاگیا ہے۔
سری لنکا متر وبھوشن سری لنکا کا ایک اعزاز ہے جو ،ان سربراہان مملکت اور سربراہان حکومت کو ’’ سری لنکا کے عوام کے ساتھ ان کی دوستی اور یکجہتی کی اعتراف میں‘‘۔ دیاجاتاہے جن کے ساتھ سری لنکا کے دوستانہ تعلقات ہیں ۔
میڈل میں ڈیزائن کیاگیا’دھرم چکر‘ مشترکہ بدھ مت کی وراثت کی عکاسی کرتا ہے جس نے دونوں ملکوں کی ثقافتی روایات کو تشکیل دیا ہے۔
’پن کلش‘ (ایک رسمی برتن) جو دھان کی پتیوں سے مزین ہے خوشحالی اور تجدید کی علامت ہے۔
’نورتن‘ (نو قیمتی جواہرات) دونوں ممالک کے درمیان انمول اور پائیدار دوستی کی علامت ہیں ، جو خالص کمل کی پنکھڑیوں سے گھری ہوئی دنیا کے اندر دکھایا گیا ہے۔
آخر میں، ’سورج اور چاند‘ لازوال بندھن کی نشاندہی کرتے ہیں، جو ماضی سے لامحدود مستقبل تک پھیلے ہوئے ہیں۔ ایک ساتھ، یہ عناصر دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی اور روحانی تعلق کا خوبصورتی سے احاطہ کرتے ہیں۔