منگل کو اپنے مبارکبادی پیغام میں مسٹر کمار نے کہا کہ اس بار طالبات نے آرٹس، سائنس اور کامرس کی تینوں اسٹریم میں ٹاپ کیا ہے۔ انہوں نے طلباء کی کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس پر نہ صرف طلباء بلکہ ان کے والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ طالبات کی یہ کامیابی خواتین کو بااختیار بنانے کی ایک بڑی مثال ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے لڑکیوں کے لیے چلائی جانے والی مختلف اسکیموں سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور وہ ہر میدان میں مسلسل ترقی کر رہی ہیں۔ انہوں نے تمام کامیاب طلباء کے روشن مستقبل کی خواہش بھی کی۔
وزیر اعلیٰ نے بہار اسکول ایگزامینیشن بورڈ اور محکمہ تعلیم کو بھی بہت کم وقت میں نتائج شائع کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ نتائج کی بروقت اشاعت سے طلباء کو مزید پڑھائی اور اعلیٰ کلاسوں میں داخلہ لینے کے لیے کافی وقت ملے گا۔ اس سے ان کے حوصلے بلند ہوں گے۔
واضح رہے کہ اس بار انٹرمیڈیٹ کے امتحان میں 12 لاکھ 80 ہزار 211 امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں سے 11 لاکھ 7 ہزار 330 امیدوار کامیاب ہوئے جو کل امیدواروں کا 86.50 فیصد ہے۔ جن میں سے 5 لاکھ 59 ہزار 65 لڑکیاں اور پانچ لاکھ 48 ہزار 148 لڑکوں نے کامیابی حاصل کی ہے۔