Masarrat
Masarrat Urdu

راز کو راز رہنے دو

  • 20 Sep 2019
  • تحریرو تحقیق:ڈاکٹرظہوراحمد دانش
  • مذہب

 

ایک مسلمان کی دینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کسی دوسرے کا راز فاش نہ کرے ، کسی کی پوشیدہ بات جاننے کی کوشش بھی نہ کرے اور ایک دوسروں کےعیوب کی پردہ پوشی کرے ۔ ہم سب کے کندھوں پر یہ ایک بڑی قسم کی ذمہ داری ہے ۔ افسوس کہ ہمارے اندراس ذمہ داری کی ادائیگی میں بڑی کوتاہی ہے ۔

ہم میں سے کوئی معصوم نہیں ہے ، گناہ ہرایک سے سرزد ہوتا ہے ، سارے لوگوں میں عیوب ونقائص ہیں ۔ جب کوئی انسان غلطی سے مبرا نہیں تو پھر کوئی دوسرے کے عیوب کو بیان کرکےانہیں لوگوں کے سامنے رسو ا کرنے کی کیوں کوشش کرتا ہے ؟ ایسے لوگوں کے لئے سخت قسم کی سزا ہے جو اپنےعیوب جاننے ہوئے دوسروں کے عیوب ظاہر کرتا ہے کبھی اپنی جھوٹی برتری دکھانے کے لئے تو کبھی دوسروں کو ذلیل کرنے کے لئے یا کبھی دنیاوی منفعت کے حصول کے لئے۔ 

یاد رکھئے ، آج ہم کسی کو رسوا کرتے ہیں تو کل قیامت میں اللہ تعالی ہمیں بھی لوگوں کے سامنے ذلیل ورسوا کرے گا۔

    زبان کی ایک آفت لوگوں کے راز فاش کرنا بھی ہے اور یہ ایک طرح کی خیانت ہے جو کہ ممنوع ہے کیونکہ اس سے اس شخص کو تکلیف پہنچتی ہے جس کا راز فاش کیا جائے ۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ  عنہ سے مروی ہے کہ سرورِ عالم صلي اللہ  عليہ وسلم نے فرمایا:جب دو شخص آپس میں ایک دوسرے کو رازداں بنائیں تو ایک کیلئے دوسرے کا وہ راز فاش کرنا جائز نہیں جسکا فاش ہونا پہلے کو ناگوار گزرے۔(شعب الایمان ،رقم الحدیث ۱۱۱۹۱، ج۷،ص۵۲۰)

ایک اور حدیث مبارکہ پڑھیے !!!!!!!!!فکر کیجئے !!!!!!!!اپنا احتساب کیجئے !!!!!

 رسول اکرم صلي اللہ  عليہ وسلم نے فرمایا: روز قیامت اللہ کے نزدیک سب سے بُرا وہ ہوگا جو اپنی بیوی سے یا جوبیوی اپنے شوہر سے قضائے شہوت كرے اور ان میں سے كوئی اپنے ہمسفر كاراز فاش كردے"۔(صحیح مسلم,كتاب النكاح,باب تحریم افشاء سرالمرءۃ رقم الحدیث ١٤٣٧,ص٧٥٣)

قارئین:

ہم دن میں نہ جانے کتنے گناہ کرگزرتے ہیں ۔جوکہ ہمیں ہرگز نہیں کرنے چاہیے ان میں ہمارے لیے سراسر ہلاکت ہی ہلاکت ہے۔لیکن ان عزوجل اپنے فضل و کرم سے ہمارے عیوب پر پردہ ڈالتاہے ۔دوسروں پر ہمارے عیب افشاں نہیں کرتا۔لیکن افسوس صد فسوس کہ دوسروں کے راز اور ان کی عیبوں کاڈھنڈورا پیٹتے ہیں ۔یہ حق کس نے دیا!!!!!!!دوسروں کے راز فاش کرتے رہیں ۔

آئیے !!قارئین ؛ہم آپ کو راز فاش کرنے کے حوالے سے اہم اور مفید معلومات پیش کرتے ہیں ۔لیکن شرط یہ ہے کہ آپ توجہ سے پڑھیں اور یہ نیت کرلیں کہ سیکھیں گے بھی ،عمل بھی کریں گے اور دوسروں کو بھی بتائیں گے ۔تو کریں پھر راز فاش کرنے جیسی برائی کے متعلق بات !!!!!!!

اہم باتوں کو اہم نکات کی صورت میں چاہیں تو نوٹ فرمالیں ۔۔چاہیں تو یاد رکھ لیں ۔۔لیکن علم کا عمل سے گہراتعلق ہے ۔عمل کی نیت بہت ضروری ہے ۔

ہمارا مشورہ ہے آپ کو !!!

اپنے راز کسی سے نہ بیان کریں : 

پہلے مرحلہ میں ہمیں خود ہی اپنے اسرارورموز کی حفاظت کرنی ہے یعنی جو باتیں رازداری کی ہیں ہمیں کسی سے بیان نہیں کرنا چاہئے الایہ کہ ہمارا کوئی خاص ہو اور اس سے بیان کرنا کسی مقصد وحکمت کے تحت ہو۔ ہم اپنے اسرار کی حفاظت کریں گے تو بہت ساری پریشانیوں سے بچے رہیں گے ۔ کہا جاتاہے کہ : سرُّك أسيرك، فإن تكلمت به، صرت أسيره۔

ترجمہ: راز اس وقت تک آپ کا غلام ہے جب تک آپ نے اسے کسی سے بیان نہیں کیا ہے لیکن جب اسے بیان کردیا تو اب آپ اس کے غلام ہوگئے۔

اللہ کی طرف سے کوئی خاص فضل وکرم ہو جس کے بیان کرنے سے بغض وحسد کا اندیشہ ہو تو نعمت وفضل کا ذکر لوگوں میں خصوصیت کے ساتھ نہ کریں بلکہ عمومی انداز میں کریں تاکہ آپ کی اس خاص نعمت کا حاسد کو پتہ نہ چلے جیساکہ اللہ تعالی نے قرآن میں ذکر کیا ہے۔

قَالَ یٰبُنَیَّ لَا تَقْصُصْ رُءْیَاكَ عَلٰۤى اِخْوَتِكَ فَیَكِیْدُوْا لَكَ كَیْدًاؕ-اِنَّ الشَّیْطٰنَ لِلْاِنْسَانِ عَدُوٌّ مُّبِیْنٌ(پ۱۲ ،سورۃ یوسف،آیت:۵)

ترجمہ ٌ کنزالایمان: اے میرے بچے اپنا خواب اپنے بھائیوں سے نہ کہنا ()کہ وہ تیرے ساتھ کوئی چال چلیں گے () بےشک شیطان آدمی کا کُھلا دشمن ہے۔

اس آیت میں خواب کی نعمت وبشارت کو اپنے حاسد بھائی سے چھپانے کا ذکر ہےاورفرمان نبوی ہے ۔

استعينوا على إنجْاحِ الحوائِجِ بالكتمانِ ؛ فإنَّ كلَّ ذي نعمةٍ محسودٌ(صحيح الجامع:943)

ترجمہ: لوگوں سے چھپاکر اپنے مقاصد کی کامیابی پرمدد طلب کرو کیونکہ ہر نعمت والا حسد کیا جاتا ہے۔

قارئین:

راز فاش کرنے کے مرض سے ہر لمحہ ہر وقت بچیں !!!

 دوسروں کی باری آتی ہے کہ اگر ان کے پاس کسی مسلمان بھائی کا کوئی راز ہے تو اسے لوگوں میں بیان نہ کرے خواہ وہ راز اس کے گھر، اس کی ذاتی برائی، عیب اور نقص سے متعلق ہو۔نبی ﷺ کا فرمان ہے : مَن سترَ مُسلِمًا سترَهُ اللَّهُ في الدُّنيا والآخِرِ(صحيح ابن ماجه:2078)

ترجمہ: جس نے کسی مسلمان کی پردہ پوشی کی تو اللہ دنیا وآخرت میں اس کی پردہ پوشی کرے گا۔

 پردہ پوشی نہ کرنے والوں کے لئے سخت وعید ہے ۔

مَن سترَ عورةَ أخيهِ المسلمِ سترَ اللَّهُ عورتَهُ يومَ القيامةِ ومن كشفَ عورةَ أخيهِ المسلمِ كشفَ اللَّهُ عورتَهُ حتَّى يفضحَهُ بِها في بيتِهِ(صحيح ابن ماجه:2079)

ترجمہ: جو شخص اپنے مسلمان بھائی کی برہنگی چھپائے گا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی برہنگی چھپائے گا اور جو شخص اپنے مسلمان بھائی کا پردہ فاش کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا پردہ فاش کرے گا حتی کہ اسے اس کے گھر کے اندر رسوا کر دے گا۔

قارئین :ایک اور اہم نکتہ دل کے گلدستہ میں سجالیجئے اور وہ ہے ۔جان بوجھ کر کسی کا راز نہ جاننا!!

بعض لوگ جان بوجھ کر کسی کے عیوب کوجاننے کی کوشش کرتے ہیں ، ٹوہ میں لگا رہتے ہے، جاسوسی کرتےہیںبلکہ چھپ چھپ کر لوگوں کی باتیں سنا کرتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے لئے ہلاکت ہی ہلاکت ہے ۔اللہ تعالی نے کسی کی جاسوسی کرنے ، اس کے ٹوہ میں لگنے سے منع کیا ہے ۔ جوچھپ چھپ کر دوسروں کی باتیں سنتا ہے دیکھیں کس قدر شدید وعید آئی ہے ، نبی ﷺ فرماتے ہیں :

من استمع إلى حديثِ قومٍ ، وهم له كارهون ، أو يفرُّون منه ، صُبَّ في أذنِه الآنكُ يومَ القيامةِ(صحيح البخاري:7042)

’’ جس شخص نے کسی قوم کی باتوں پر کان لگایا حالانکہ وہ اسے ناپسند سمجھتے ہوں یا وہ اس سے راہ فرار اختیار کرتے ہوں تو قیامت کے دن اس کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا۔‘‘

یہ عیب عورتوں میں بہت زیادہ ہے ، اللہ کی پناہ اس بری خصلت ورذیل حرکت سے۔ لوگوں کی باتیں چھپ چھپ کر اس لئے سنی جاتی ہیں تاکہ انہیں لوگوں میں عام کیا جائے اور اسے رسوا کیا جائے ۔ ایسے لوگ خود اس دن اور اس جگہ رسو ا ہوں جس دن اور جس جگہ سارے جہان والے جمع ہوں گے۔

قارئین: خدار!!!!!!!خدارا دوسروں کے راز فاش نہ کریں !!!!!!!!!!!ہر گز ایسا نہ کریں ۔

آپ راز کو اس طور پر سمجھیں ۔ہم آپ کو نکات اور کہاوتوں کی صورت میں سمجھاتے ہیں ۔ذراسمجھئے گا۔

()بھید طاقت کا ایک ایسا سرچشمہ ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا‘ اور ایک ایسی فوج کی طرح ہے جِسے شکست نہیں دی جا سکتی۔

()راز ناموس ہے۔ راز کی حفاظت کرنے والاناموس کی حفاظت کرتا ہے‘ خواہ راز اس کا ذاتی ہو یا کسی اور کا ۔راز فاش کرنے والا اپنے شرف اور حیثیت کو سرِ عام چھوڑ کر اُن کی کما حقہ‘ حفاظت نہ کرنے والا تصوّر کیا جاتا ہے۔

()خاموشی بھی ایک حکمت ہے لیکن اس کے حکیم یا بہت کم ہیں یا پھر بالکل ہی نہیں ہیں ۔

()انسان اپنا راز جس شخص کے سپرد کرتا ہے وہ شخص اتنا امین ہونا چاہیے کہ اُس کے پاس ناموس امانت کے طور پر رکھی جا سکے۔اور اس کی حفاظت کرنے کے بارے میں وہ اتنا حسّاس ہونا چاہیے جتنا خود اپنی ناموس کی حفاظت کے لئے محتاط ہوتا ہے۔اِمانت کسی ایسے ناقابلِ اعتبارشخص کے سپرد نہیں کرنی چاہیے جو امین نہ ہو اورراز ایسے شخص کے سپرد نہیں کرنا چاہیے جو راز کو ناموس نہ سمجھے۔

()اپنی زبان کو قید میں رکھنے والاالفاظ کی قید میں پھنسنے سے بچارہتا ہے۔

()بھید رکھنا اور دوسروں کے بھیدوں کی پاسداری کرنا ایک ایسی ا نسانی خوبی ہے جس کا تعلق سوفی صد اِرادے اور ادراک سے ہے۔جس طرح اُن لوگوں سے رازداری کی امید نہیں کی جاتی جن میں قوتِ ارادی کا فقدان ہو‘ اسی طرح کبھی یہ بھی نہیں سوچا جاسکتا کہ جو لوگ اتنے سادہ لوح ہوں کہ اپنے کاموں اور اپنی باتوں کو ہی نہ سمجھ سکیں ‘ وہ راز چھپا سکتے ہوں ۔

()اگر کوئی شخص کسی ایسے آدمی کو رازدان بناتا ہے جوپہلے ہی سپرد کردہ کئی راز فاش کر چکا ہو تو یہ ایسے انسان کو رازداں بنانے والے شخص کی ناسمجھی یا بھیدی کے انتخاب میں اُس کی نا اہلی کی علامت ہے ۔ جس شخص نے اپنے دل میں اچھی طرح بٹھا لیا ہواوراس کی آنکھیں کھل چکی ہوں ‘ اُسے زندگی بھر یوں نہ تو دھوکاکھانا چاہیے اور نہ ہی گمراہ ہونا چاہیے!

قارئین:دیکھا آپ نے راز کتنا قیمتی خزانہ اور اعتبار کا کتنا پر ذریعہ ہے ۔

() انسان کسی ایسی صورتِ حال سے دوچار ہو جہاں راز فاش کرناضروری ہو جائے تو اُسے چاہئیے کہ وہ جو کچھ جانتا ہے بتا دے۔مگر خواہ مخواہ دل کا ڈھکنا کھول کرراز فاش کرنے سے ہر حالت میں گریز کرنا چاہیے۔ یہ بات دل سے ہرگز نہیں نکالنی چاہئیے کہ ایک دن آئے گاجب ہر جگہ بے دریغی سے دل کے سارے راز بکھیرتے پھرنے والے لوگ خودکو بھی اوراس معاشرے کو بھی جس میں وہ رہتے ہیں ‘ موت کے منہ کی طرف گھسیٹ کر لے جائیں گے اور انہیں کوئی اس سے بچا نہیں سکے گا۔

()انسان کو چاہیے کہ اپنی خفیہ باتوں کو اٍدھر اُدھر فاش ہونے سے بچانے کے لئیے خاص احتیاط برتے۔خاص طور پراگر یہ باتیں معیوب یا غیر دلکش ہوں ‘ یا نتیجے کے اعتبار سے بے فائدہ ہوں تو۔۔۔ کیوں کہ ایسی حالت اکثر ایسی صورتِ حال پیدا کر دیتی ہے جو دوستوں کی شرمندگی اور دشمنوں کے مذاق کا باعث بن سکتی ہے۔

مدنی چینل کے ناظرین ایک حکمت کی بات !!!!!!!ذراتوجہ سے سنیے !!

()سینے اس لئیے بنائے گئے ہیں کہ وہ راز رکھنے کے لئیے ایک صندوقچے کا کام دیں ۔عقل ان صندوقچوں کا تالا اور قوتِ ارادی ان کی کنجی ہے ۔جب تک اس تالے اور کنجی میں کوئی نقص نہیں پڑتا تب تک صندوقچے کے اندر پڑے جواہرات تک کسی کی رسائی کا کوئی احتمال نہیں ہوتا۔

()جو شخص دوسروں کے رازتمھارے پاس لاتا ہے وہ تمھارے راز بھی دوسروں تک لے جا سکتا ہے۔ اس لئےے ایسے بے اعتبار لوگوں کو ہر گز ایسا موقع نہیں دینا چاہیے کہ وہ ہماری بالکل غیر اہم خصوصیات سے بھی واقف ہو سکیں ۔

()احمق کا دل اُس کی زبان کی نوک پر ہوتا ہے اور عقلمند کی زبان اُس کے سینے کے سب سے پچھلے برج میں ہوتی ہے۔

()احمق کو رازدان بنانے سے بچنا لازم ہے۔ اِرادتاََ بدی کرنے کے علاوہ وہ بعض اوقات نیکی کرنے کا سوچتے سوچتے بھی بدی کر جاتا ہے۔

   حضرت جابررضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور پُرنورصلی اللہ عليہ وسلم نے فرمایا: مجالس امانت ہیں سوائے تین قسم کی مجالس کے ، جس (۱)مجلس میں کسی کو ناحق قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہو(۲)حرام جماع کا منصوبہ بنا ہو(۳)ناحق مال لینے کا منصوبہ بنا ہو۔(سنن ابی داؤد ، کتاب الادب ،رقم الحدیث ۴۸۶۹، ج۴،ص۳۵۱)

ایک اور مقام پر رحمتِ کونین ا نے فرمایا: ایک شخص کی بات دوسرے کے پاس امانت ہے ۔

(سنن الترمذی ، کتاب البر والصلۃ ، باب ماجاء فی ان المجالس امانۃ، رقم الحدیث ۱۹۶۶، ج۳، ص۳۸۶)

قارئین: دیکھا آپ نے کہ دوسروں کے راز ڈھونڈنے اور راز فاش کرنے والوں کا انجام اور عاقبت کیاہے ۔وہ ہر اعتبار سے خسارے میں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ خسارے میں رہناچاہتے ہیں؟۔۔۔۔۔یقیناََ آپ کا جواب ہوگا ہر گز نہیں !!!!!ہرگز نہیں !!!!

تو پھر !!!!!!!!دوسرے کے راز تلاش کرنے اور ان کے راز فاش کرنے سے بچیں !!!!!!!!خدارا !!!!!ایسا نہ کریں !!!!!!!ہرگز وہ وہ کام نہ کریں جس میں اللہ عزوجل کی ناراضگی پوشیدہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔پلیز پلیز ایسا نہ کریں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔برائے کرم !!خود پر رحم کریں ۔۔۔۔۔ایسا ہر گز نہ کریں 

نوٹ:قارئین :آپ کی خدمت ہمارا عزم ۔۔آپ تک درست اور مفید معلومات پہنچانا ہماراعزم ہے ۔آئیے شعور و آگاہی کے اس مشن میں مل کر چلنے کا عزم کرتےہیں ۔۔آپ کیرئیر کونسلنگ ،ٹیچر ٹریننگز،طبی مشورے ،نفسیاتی پہلووں کے حوالے سے ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ناظرین آپ کے ایک اچھی خبر دیتے چلیں کے ہم آپ کی صحت اور تندرستی کے لیے لائے ہیں ہمالین سالٹ کی بہترین پروڈکٹ ۔جو ہر گھر کی ضرورت ہیں ۔جس کے بہت سے فوائد سے دنیا بھر کے لوگ استفادہ کررہے ہیں لیکن ہم اپنی کم علمی کی وجہ سے فائدہ نہ اُٹھاسکے ۔۔خوبصورت اور دلکش قدرت کا حسین شاہکار ہمالین سالٹ ۔۔آپ ہم سے طلب کرسکتے ہیں ۔۔کئی طبی و نفسیاتی فوائد دینے والی یہ پروڈکٹ ضرور اپنے گھر میں رکھیں ۔ان شا اللہ عزوجل آپ اس کے بہت سے فائدے اُٹھائیں گے ۔۔ابھی 03462914283پر فون کیجئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یاپھر 03442268353وٹس ایپ نمبر پر اپنا  آڈربک کیجئے ۔۔۔پروڈکٹ آپ کی دہلیز پر۔۔

 

Ads