امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس ہفتے کہا تھا کہ انھوں نے جمعرات کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو ایک خط بھیجا ہے جس میں جوہری معاہدے پر بات چیت شروع کرنے کی پیشکش کی ہے۔
مشن نے 'ایکس' پر کہاکہ "اگر بات چیت کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کی کسی ممکنہ فوجی کاری کے بارے میں خدشات کو دور کرنا ہے، تو اس طرح کی بات چیت پر غور کیا جا سکتا ہے، تاہم، اگر مقصد ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو ختم کرنا ہے تاکہ یہ دعویٰ کیا جا سکے کہ جو [سابق امریکی صدر براک اوبامہ) حاصل کرنے میں ناکام رہے وہ اب پورا ہو گیا ہے، تو ایسی بات چیت کبھی نہیں ہوگی۔"