Masarrat
Masarrat Urdu

ما ہ رمضان میں بلڈ پریشر،شوگر اور جوڑوں کے درد کے شکار افراد زبردست احتیاط برتیں : ڈاکٹر خوشنور عالم

Thumb


نئی دہلی، 27فروری (مسرت ڈاٹ کام)  ماہ رمضان میں شوگر،بلڈپریشراور جوڑوں کے درد کے مریضوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے معروف فیزیو تھراپسٹ اور کیروپریکٹر ڈاکٹرخوشنور عالم نے کہاکہ ما ہ رمضان میں بلڈ پریشر،شوگر اور جوڑوں کے درد کے شکار افراد کے لئے لازم ہے کہ وہ وقت پر دوائی کے ساتھ نیوٹریشنل، فائبر سے بھرپور، ڈائٹ اور کم تیل اورکم مسالہ والا کھانا کھائیں۔
انہوں نے یہ بات جسولہ وہار کے کربس اسپتال میں منعقدہ ’فری ہیلتھ کیمپ فور آرتھو کیئر، بی ایم ڈی اینڈ فیزیوتھراپی‘ میں یو این آئی سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں زیادہ سے زیادہ سیال چیزوں کا استعمال کرنا چاہئے تاکہ روزے کی حالت میں ڈی ہائڈریشن سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ جوڑوں کے درد، گھٹنے کا درد، کندھے کا دردیا پاؤں کے درد کاشکار ہیں انہیں وہ ورزش بھی کرنی چاہئے جو ڈاکٹر نے بتائی ہے۔ساتھ ہی انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر نے جوچیزیں نہ کرنے کے لئے بتائی ہے اس سے پرہیز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ گردن کی تکلیف والے کوگردن جھکاکر موبائل نہیں دیکھنا چاہئے۔
انہوں نے کہاکہ روزے کی حالت کھانا پینامنع ہوتا ہے اورروزے کا دورانیہ تیرہ چودہ گھنٹے کاہوتا ہے جس کی وجہ اعصاب میں جکڑن،اکڑن کھینچاؤ اور تناؤ  ہوتاہے اور اس کے سبب پاؤں میں درد، گردن میں درد، گھٹنے کا درد، جسم میں درد اور بار بار چکر آتا ہے۔ ا س لئے ضروری ہے کہ سحری کا اہتمام کرنے کے ساتھ پانی کا مناسب مقدار میں استعمال کرنا نہایت ضروری ہے۔
کربس ہسپتال کے منیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر خالد انجم عثمانی نے کہاکہ یہ چوتھا کیمپ ہے۔ اب تک تین کیمپ ہوچکے ہیں۔ ان میں میڈیسن، گائنی، نیفرولوجی شامل ہیں۔ چوتھا کیمپ آرتھو۔فیزیوتھراپی کیمپ ہے۔ انہوں نے کہاکہ کیمپ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو فری میں کچھ ٹسٹ مہیا کرنا ہے،جب کہ مختلف ٹسٹوں پر 50فیصد کی رعایت دی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جسولہ وہاراور شاہین باغ والوں کا خیال رکھتے ہوئے ماہر ڈاکٹر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔جن میں میڈیسن اینڈ کریٹیکل کیئر کے ایچ او ڈی ڈاکٹر اجیت ٹھاکر اورماہر کنسلٹنٹ گائکنالوجسٹ ڈاکٹر صادقہ سہیل شامل ہیں۔
ماہر آرتھو پیڈک ڈاکٹر ندیم اے خاں نے بتایا کہ ماہ رمضان میں سحری اور افطار میں مشروبات کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہئے۔ ساتھ ہی کیلشیم والی غذا کا استعمال کے ساتھ وٹامن ڈی لینا ضروری ہے اور اس دوران وزنی کام سے بھی پرہیز کرنا چاہئے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر خوشنور عالم دہلی  میں بی پی ٹی اور جامعہ ہمدرد سے ایم پی ٹی کیا ہے۔ ایف این آر اپولو اسپتال اور سی ایم ٹی ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے کئی اہم انسٹی ٹیوٹ میں کام کرنے ساتھ آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں بھی اپنی خدمات انجام دی ہیں۔

 

Ads