Masarrat
Masarrat Urdu

نتیش-بی جے پی حکومت نے 20 برسوں میں دو نسلوں کی زندگی برباد کی: تیجسوی

Thumb

پٹنہ، یکم مارچ (مسرت ڈاٹ کام) بہار قانون ساز اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر اور راشٹریہ جنتا دل کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے الزام لگایا ہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت نے 20 برسوں میں دو نسلوں کی زندگیاں برباد کر دی ہیں۔

مسٹر یادو نے ہفتہ کو کہا کہ بہار میں 15 سال پرانی گاڑیوں کو چلانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ وہ بہت زیادہ دھواں چھوڑتی ہیں، آلودگی میں اضافہ کرتی ہیں اور لوگوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہیں، تو پھرقومی جمہوریہ اتحاد (این ڈی اے) کی  20 سال پرانی  جوڑ توڑ ، پلٹا پلٹی والی کھٹارہ  حکومت کیوں چلے گی۔
اپوزیشن لیڈر نے مسٹر کمار کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ 20 سال کی نتیش حکومت نے گزشتہ 20 برسوں میں بہار کے ہر گلی، ہر محلے اور ہر گاؤں میں غریبی، بے روزگاری، بدعنوانی، جرائم اور نقل مکانی کی شکل میں خوفناک آلودگی پھیلا دی ہے، انہوں نے الزام لگایا کہ نتیش-بی جے پی حکومت نے 20 برسوں میں دو نسلوں کی زندگیاں برباد کر دی ہیں۔ اب یہ حکومت بہار کے لوگوں پر بوجھ بن گئی ہے۔ اب اسے تبدیل کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
مسٹر یادو نے کہا کہ بہار کے نوجوانوں نےعزم کیا ہے کہ اب 20 برس پرانی کھٹارہ، خستہ حال، بیمار اور تھکی ہوئی ناقابل اعتماد  نتیش-این ڈی اے حکومت کوہٹا کر  ایک نئی سوچ، نئے وژن، نئے جوش اور نئی سمت  والی   روزگار اور ترقی کے کاموں کے لیے وقف قابل بھروسہ اور پرجوش حکومت  لاناہے اور نیا بہار بنانا ہے۔

Ads