اس موقعے پر اظہارخیال کرتے ہوئے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شمس اقبال نے کہاکہ کیلی گرافی کی اہمیت ہرزمانے میں رہی ہے اور نئی تعلیمی پالیسی (NEP 2020) میں بھی اس کوخاص جگہ دی گئی ہے۔انھوں نے مزید کہاکہ کیلی گرافی میں جدت اور نیاپن لانا بے حد ضروری ہے۔ اس کے بغیر ہم اپنے آرٹ کو زیادہ دن تک محفوظ نہیں رکھ سکتے۔
ڈاکٹر شمع کوثر یزدانی(اسسٹنٹ ڈائرکٹر اکیڈمک) نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کیلی گرافی اورگرافک ڈیزائن کورس کو وقت کے ساتھ اپڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے تاکہ طلبہ اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں اوراس کورس کی تکمیل کے بعد انھیں روزگار کے مواقع میسر ہوں ۔ میٹنگ میں شامل ماہرین نے کئی اہم اورمفید مشورے دیے جن کی روشنی میں خطاطی کے کورس کو اوربھی مفیداورکارآمد بنایا جاسکتاہے۔
اس میٹنگ میں پروفیسرظہوراحمدزرگر، جناب خورشیدعالم، جناب انیس الحق صدیقی، جناب فیض احمد، جناب مشتاق احمد،جناب محمدعارف،جناب وکیل بستوی، جناب محمدزبیر،جناب امیرالدین علوی اورمحترمہ عرش کوہ نور صاحبہ کے علاوہ ریسرچ آفیسر انتخاب احمد اورمحمد قاسم وغیرہ موجود رہے ۔