Masarrat
Masarrat Urdu

حوثیوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 کی موت

Thumb

عدن (یمن)، 9 فروری (مسرت ڈاٹ کام) یمن کی سرکاری فوج نے ہفتے کے روز ملک کے تیل سے مالا مال صوبے مارب کو نشانہ بنانے والے حوثی گروپ کے کئی حملوں کو ناکام بنادیا، جس میں کم از کم دو فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ایک فوجی افسر نے یہ اطلاع دی۔

ایک مقامی فوجی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’’حوثیوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران تیل کی دولت سے مالا مال صوبے مارب کے خلاف اپنے حملے تیز کر دیے ہیں، جس کے جواب میں  سرکاری فورسز نے مارب کے کئی جنگی علاقوں میں دفاعی کارروائیاں چلائیں۔‘‘
افسر نے کہا کہ ’’سرکاری فورسز نے شمالی مارب میں رضوان کے محاذ پر حوثیوں کے حملوں کو کامیابی کے ساتھ پسپا کردیا، جس سے حوثیوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور ہونا پڑا۔‘‘افسر  نے مزید  کہا کہ ’حوثیوں کو عسکریت  پسند اور ساز و سامان دونوں میں غیر واضح نقصانات کا سامنا کرنا پڑا‘۔

Ads