Masarrat
Masarrat Urdu

واردات کی رات سیف علی خان کی رہائش گاہ سے اکٹھا کیے گئے انگلیوں کے نشانات اور ملزم کے نشانات میں مماثلت: پولیس کا دعوی

Thumb

ممبئی 7 فروری (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان حملہ معاملے  میں گرفتار بنگلہ دیشی شہری شریف الاسلام کی گئ کامیاب شناختی پریڈ اور گواہان کے ذریعہ ملزم کی  شناخت کے بعد آج بروز جمعہ  ممبئی پولیس نے دعوی کیا ہیکہ ١٦ جنوری کو جب  اداکار پر انکی  رہائش گاہ پر حملہ ہوا تھا اس کے بعد پولیس نے جائے واردات سے انگلیوں کے نشانات اکٹھا  کیے تھے نیز ملزم کی گرفتاری کے بعد جو   نشانات حاصل کئے گئے تھے ان  میں مماثلت پائ جارہی ہے

پولیس ذرائع کے مطابق جائے واردات سے حاصل کئے گئے انگلیوں کے نشانات اور ملزم کی انگلیوں کے نشانات کا سائنسی تجزیہ کرنے کے لئے فورینسک لیبارٹری روانہ کیا گیا تھا جس کی ابتدائ رپورٹ آج موصل ہوئ جس میں چند نشانات میں مماثلت دکھلائ پڑ رہی ہے۔ تاہم، پولیس فی الحال حتمی رپورٹ کا انتظار کر رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مکمل رپورٹ آنے کے بعد تفشیش کے دیگر زاویوں پر کام کیا جائے گا
واضح  رہے کہ بدھ کے روز ادکار کے  دو گھریلو  خادمین  جو خان پر حملے کے عینی شاہد تھے، نے آرتھر روڈ جیل میں منعقدہ ایک شناختی پریڈ (آئی پی) کے دوران ملزم کو شناخت کیا تھا جہاں ملزم مقید  ہے۔

Ads