Masarrat
Masarrat Urdu

بینکوں کے لیے بینک ڈاٹ ان اور مالیاتی شعبے کے لیےایف آئی این ڈاٹ ان ڈومین ہو گا: ملہوترا

Thumb

نئی دہلی، 7 فروری (مسرت ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا نے بینکنگ اور ادائیگی کے نظام میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستانی بینکوں کے لیےبینک ڈاٹ ان  خصوصی انٹرنیٹ ڈومین اور مالیاتی شعبے کے لیے ایف آئی این ڈاٹ ان ڈومین شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مانیٹری پالیسی کمیٹی کی تین روزہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ریزرو بینک کے گورنر سنجے ملہوترا نے کہا کہ بینکنگ اور ادائیگی کے نظام میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو بڑھانے کے مقصد سے ہندوستانی بینکوں کے لیے  بینک ڈاٹ ان ایکسلوسیو انٹرنیٹ ڈومین   شروع کیا جائے گا۔ اس ڈومین کے لئے  رجسٹریشن اس سال اپریل سے شروع ہوگا اور اس کے بعد پورے مالیاتی شعبے کے لیے ایف آئی این ڈاٹ ان ڈومین شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے بینکنگ دھوکہ دہی سے بچنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے کہا “ریزرو بینک بینکنگ اور ادائیگی کے نظام میں ڈیجیٹل سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے۔ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لیے تصدیق کے اضافی عوامل کا تعارف ایسا ہی ایک قدم ہے۔ اب اسے بیرون ملک مقیم تاجروں کو کی جانے والی آن لائن بین الاقوامی ڈیجیٹل ادائیگیوں تک توسیع دینے کی تجویز ہے جو اس طرح کی تصدیق کے لیے اہل ہیں۔

Ads