Masarrat
Masarrat Urdu

ڈرون بردار جہاز "شہید بہمن باقری" سپاہ پاسداران کے بحری بیڑے میں شامل

Thumb

تہران، 7 فروری (مسرت ڈاٹ کام) شہید بہمن باقری نامی ڈرون بردار جہاز کو ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل باقری اور سپاہ کے سربراہ جنرل سلامی کی موجودگی میں سپاہ کی بحریہ کے جنگی بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل باقری اور سپاہ کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی کی موجودگی میں شہید بہمن باقری نامی ڈرون بردار جہاز کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاح کے بعد جہاز کو سپاہ کی بحریہ کے جنگی بیڑے میں شامل کر لیا گیا۔

ڈرون بردار جہاز کی شمولیت ایران کی فوجی طاقت میں سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ شہید بہمن باقری جہاز کی لمبائی 240 میٹر اور اونچائی 21 میٹر ہے۔ یہ جہاز ہیلی کاپٹر، میزائل اور ڈرون سے لیس ہے اور 60 ڈرون اور 30 میزائل بردار کشتیوں کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Ads