شیخ مجیب الرحمن کی تاریخی رہائش گاہ کی تباہی کے بارے میں میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے آج رات یہاں کہاکہ "یہ افسوسناک ہے کہ شیخ مجیب الرحمن کی تاریخی رہائش گاہ، جو کہ بنگلہ دیش کے عوام کی غاصبانہ طاقتوں کے خلاف بہادرانہ مزاحمت کی علامت ہے، کو 5فروری 2025 کو تباہ کر دیا گیا ہے۔"
ترجمان نے کہاکہ ’’جو لوگ آزادی کی جدوجہد کی قدر کرتے ہیں، جس نے بنگالی تشخص اور فخر کو پروان چڑھایا، وہ بنگلہ دیش کے قومی شعور کے لیے اس رہائش گاہ کی اہمیت سے واقف ہیں۔ اس بربریت کی سخت مذمت کی جانی چاہیے۔‘‘