Masarrat
Masarrat Urdu

ماروتی سوزوکی کی کاریں یکم فروری سے 32500 روپے تک مہنگی ہو جائیں گی

Thumb

نئی دہلی، 23 جنوری (مسرت ڈاٹ کام) ملک کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ماروتی سوزوکی انڈیا لمیٹڈ (ایم ایس آئی ایل) نے بڑھتی  ان پٹ لاگت اور آپریٹنگ اخراجات کے پیش نظر اس سال یکم فروری سے اپنی کاروں کے مختلف ماڈلز کی قیمتوں میں 32 ہزار 500 روپے تک کے اضافے کا اعلان کیاہے۔

کمپنی نے جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ کو بتایا، ’’بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت اور دیگر اخراجات کی وجہ سے کاروں کی قیمتیں بڑھانا ضروری ہو گیا ہے۔ تاہم، ہم صارفین پر بوجھ کو کم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔"
نئی قیمتوں کے مطابق کمپیکٹ کار سیلیریو کی قیمت میں زیادہ سے زیادہ 32500 روپے کا اضافہ ہو گا جبکہ پریمیم ماڈل انوکٹو کی قیمت 30000 روپے تک مہنگی ہو جائے گی۔ کمپنی کے مقبول ماڈل ویگن آر کی قیمتوں میں 15000 روپے اور سوئفٹ کی قیمت میں 5000 روپے کا اضافہ ہوگا۔
ان کے علاوہ حال ہی میں لانچ کی گئی اسپورٹس یوٹیلٹی وہیکل (ایس یو وی) بریزا 20 ہزار روپے اور گرینڈ وٹارا 25 ہزار روپے مہنگی ہو جائے گی۔ انٹری لیول کی چھوٹی کاروں میں، آلٹو کے 10 کی قیمت میں 19500 روپے اور ایس- پریسو کی قیمت میں 5,000 روپے تک کا اضافہ ہوگا۔

Ads