وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہاں ایک باقاعدہ بریفنگ کے دوران اڈانی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا، ’’یہ نجی فرموں اور افراد اور امریکی محکمہ انصاف سے جڑا ایک قانونی معاملہ ہے۔ ایسے معاملات میں طے شدہ طریقہ کار اور قانونی راستے ہیں، جس کے حوالے سے ہمارا ماننا ہے کہ ان پر عمل کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا، "حکومت ہند کو اس معاملے پر پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔ سمن/گرفتاری وارنٹ کی تعمیل کے لیے کسی غیر ملکی حکومت کی طرف سے کی گئی کوئی بھی درخواست باہمی قانونی مدد کا حصہ ہے۔ ایسی درخواستوں کی میرٹ پر جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ "ہمیں ابھی تک اس معاملے پر امریکہ کی طرف سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔"