Masarrat
Masarrat Urdu

بنگلہ دیش میں سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء بدعنوانی کے کیس میں بری

Thumb

ڈھاکہ، 27 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کو بدھ کے روز ملک کے  ہائی کورٹ نے بدعنوانی کے ایک مقدمے میں بری کر دیا۔

بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن ضیاء کو چیریٹیبل ٹرسٹ کے کرپشن کیس میں تمام الزامات سے بری کر دیا گیا ہے جس میں انہیں 29 اکتوبر 2018 کو ٹرائل کورٹ نے سات سال قید کی سزا سنائی تھی۔
روزنامہ ڈیلی اسٹار کی خبر کے مطابق، ہائی کورٹ نے بدھ کے روز اس کیس میں محترمہ خالدہ ضیاء اور دیگر دو افراد کو سنائی گئی زیریں عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔
واضح رہے کہ 30 اپریل 2019 کو، ہائی کورٹ کی دوسری  بنچ نے محترمہ خالدہ ضیاء کی اپیل پر سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی جس میں بدعنوانی کے مقدمہ میں ان کی سزا اور قید کو چیلنج کیا گیا تھا اور زیریں عدالت کے فیصلے کے اس حصے پر بھی روک لگا دی گئی جس میں ان پر 10 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔
زیریں عدالت سے سزا یافتہ تین دیگر ملزمان میں حارث چوہدری (اب متوفی) بھی شامل تھے، جو سابق وزیر اعظم کے اس وقت کے سیاسی سکریٹری تھے۔

Ads