غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکام نے بتایا کہ حملہ اسرائیلی شہر حدیرہ کیا گیا۔
اسرائیلی پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ چار الگ الگ مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں چاقو سے حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔
پولیس نے فوری طور پر حملے سے متعلق دیگر تفصیلات تو فراہم نہیں کیں لیکن مشتبہ حملہ آور کو پکڑے جانے کی ایک مختصر ویڈیو جاری کی۔
طبی حکام کے مطابق 6 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے کم از کم 2 کی حالت تشویشناک ہے۔