مہر خبررساں ایجنسی نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ مقاومتی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل پر حملے جاری ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق دارالحکومت تل ابیب میں زور دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
ذرائع ابلاغ نے دھماکوں کی حقیقی علت اور نتیجے میں ہونے والے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔
عبرانی میڈیا کے مطابق دھماکوں کے بعد دارالحکومت میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جس کے بعد لاکھوں صہیونی محفوظ پناہ گاہوں میں چلے گئے ہیں۔
بعض ذرائع نے کہا ہے کہ یمنی فوج کے ہائپرسونک میزائل حملوں کے نتیجے میں تل ابیب میں دھماکے ہوئے ہیں۔