ابوظہبی میں تین روزہ آئیفا ایوارڈ شو کا دوسرا دن بالی ووڈ ستاروں کے نام رہا۔ بہترین اداکار کا ایوارڈ شاہ رخ خان کو فلم جوان جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ رانی مکھرجی کو فلم مسز چٹرجی ورسز ناروے کے لیے دیا گیا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ فلم اینیمل کو دیا گیا۔ ودھو ونود چوپڑا کو فلم 12ویں فیل کے لیے بہترین ہدایت کاری کا ایوارڈ ملا۔ بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ انل کپور کو فلم اینیمل کے لیے دیا گیا جب کہ شبانہ اعظمی کو فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
بوبی دیول کو فلم اینیمل کے لیے بہترین اداکار (منفی کردار) کا ایوارڈ ملا۔ بہترین کہانی، راکی اور رانی کی پریم کہانی، بہترین موسیقی فلم اینیمل، بیسٹ لیرکس، سدھارتھ گریما (اینیمل کا گانا سترنگا)، بہترین پلے بیک سنگر، بھوپندر ببل، گانا ارجن ویلی فلم اینیمل، بہترین پلے بیک سنگر (خواتین) شلپا راؤ، چلے یا فلم جوان کے لیے دیاگیا۔ آؤٹ اسٹینڈنگ کانٹریبیوشن ٹو انڈین سینما، جینتی لال گڈا، ہیما مالنی، اچیومنٹ آن کمپلیٹنگ 25 ایئرزان سینما کا ایوارڈ کرن جوہر کو دیا گیا۔
اس تقریب میں بالی ووڈ کی کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی۔ ہیما مالنی، ریکھا، شاہ رخ خان، رانی مکھرجی، انل کپور، بوبی دیول، وکی کوشل، شاہد کپور اور کریتی سینن جیسے ستاروں نے اس تقریب میں شرکت کی۔ تقریب کی ایک خاص بات شاہ رخ خان تھے جنہوں نے نہ صرف تقریب کی میزبانی کی بلکہ اپنے منفرد انداز سے حاضرین کو محظوظ بھی کیا۔ اسٹیج پر ان کے ساتھ وکی کوشل اور کرن جوہر بھی نظر آئے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 'جھومے جو پٹھان' پر شاندار رقص پیش کر کے لوگوں کا دل جیت لیا۔ آئیفا ایوارڈ نائٹ میں ریکھا، اننیا پانڈے، جھانوی کپور، شاہد کپور اور پربھودیوا سمیت کئی ستاروں نے اپنے ڈانس سے محفل میں چارچاند لگادئے۔
قابل ذکر ہے کہ تین روزہ فیسٹیول کا آغاز 27 ستمبر کو آئیفا اتسوم کے ساتھ ہوا تھا جو جنوبی فلم صنعت - تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ کے لیے وقف ایک پروگرام ہے۔ آئیفا 2024 کا اختتام 29 ستمبر کو آئیفا راکس کے ساتھ ہوگا۔ اس پروگرام میں ہنی سنگھ، شنکر-احسان-لوئے جیسے تجربہ کار فنکار ناظرین کے لیے لائیو پرفارم کریں گے۔