Masarrat
Masarrat Urdu

امریکی صدر بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا

  • 27 Sep 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

واشنگٹن، 26 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) امریکی صدر جو بائیڈن نے مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ کا خطرہ ظاہر کر دیا ہے۔

امریکی  چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں وسیع جنگ  کا خطرہ موجود ہے لیکن ایک تصفیہ کرنے کیلئے جو پورے خطے کو بنیادی طور پر  بدل سکتا ہے ایک موقع بھی ہے، ہم ابھی کھیل میں موجود ہیں۔
امریکی صدر  بائیڈن نے کہا دو ریاستی حل پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے مؤقف سے  متفق نہیں ہوں، دو ریاستی حل کی ضرورت ہے اور اسے ہونے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللہ سے اور غزہ میں جنگ بندی ہو جائے پھر توجہ مغربی کنارے کی طرف ہوسکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ ممکن ہے اور وہ اسے مکمل کرنے کیلئے اپنی تمام توانائیاں استعمال کررہے ہیں۔

Ads