مسٹر راہل گاندھی نے جمعرات کو یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں مہاراشٹر میں چھترپتی شیواجی کے مجسمے کو توڑا گیا اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اس کے لیے معافی مانگی ہے، اس لیے انہیں بتانا چاہیے کہ مجسمہ کس نے توڑا اور کیوں معافی مانگی۔
انہوں نے کہاکہ ’’مہاراشٹر ایک ترقی پسند ریاست ہے۔ مختلف لوگوں نے یہاں کام کیا اور لوگوں کو ساتھ لیا۔ ان سب نے مہاراشٹر کا راستہ دکھایا ہے۔ چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو جی مہاراج، پھولے جی سمیت بہت سے لوگوں نے مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ پورے ملک کو زندگی کا ایک طریقہ اور تحریک دی۔ بی جے پی ملک کے کونے کونے میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ یہ کوئی نئی بات نہیں، وہ صدیوں سے یہ کام کر رہے ہیں۔ نظریات کی یہ جنگ پرانی ہے۔ آج یہ لڑائی بی جے پی اور کانگریس کے درمیان ہے۔ اس سے پہلے یہی جنگ شیواجی مہاراج اور پھولے جی نے لڑی تھی۔ اگر آپ چھترپتی شیواجی مہاراج، شاہو جی مہاراج، پھولے جی، امبیڈکر جی کو پڑھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ان سب کا نظریہ کانگریس کا نظریہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ “کچھ دن پہلے یہاں چھترپتی شیواجی مہاراج کی مورتی کو توڑا گیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر مودی جی نے کہا کہ 'میں شیواجی مہاراج سے معافی مانگتا ہوں' معافی مانگنے کی مختلف وجوہات ہوسکتی ہیں - ہوسکتا ہے کہ اس مجسمے کا ٹھیکہ آر ایس ایس سے کسی کو دیا گیا ہو یا ہوسکتا ہے کہ وزیر اعظم کہہ رہے ہوں کہ میں نے یہ ٹھیکہ دیا ہے۔ میرٹ پر دیا جانا چاہیے تھا۔ شاید مجسمہ بنانے میں بدعنوانی ہوئی ہو یا شاید وزیر اعظم اس پر معافی مانگ رہے ہوں۔ آپ نے چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ بنایا لیکن اس بات کا خیال نہیں رکھا کہ وہ کھڑا رہے۔
مسٹر کھڑگے نے کہاکہ ’’میں چھترپتی شیواجی مہاراج، چھترپتی شاہوجی مہاراج کی اس سرزمین کو سلام پیش کرتا ہوں۔ لوک مانیہ تلک، مہاتما پھولے، ساوتری بائی پھولے اور بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر جیسے بہت سے مفکرین اور سماجی مصلحین نے اس ملک کے نظریہ پر انمٹ نقوش چھوڑے۔ ہم اس مٹی کے فرزندوں اور کانگریس پارٹی کے قائدین، سابق نائب وزیر اعظم وائی بی چوان صاحب، وسنت دادا پاٹل وغیرہ سمیت تمام سرکردہ لیڈروں کے تعاون کو فراموش نہیں کرسکتے۔ مہاراشٹر میں تعلیم کی روشنی پھیلانے کا کام، شعور بیدار کرنے کا کام پھولے امبیڈکر کے نظریے نے کیا۔
ڈاکٹر پتنگ راؤ کدم کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ "کچھ عرصہ پہلے ہم نے ڈاکٹر پتنگ راؤ کدم جی کے مجسمے کا افتتاح کیا اور ان کی یاد میں بنائے گئے میوزیم کو بھی وقف کیا۔ پتنگ راؤ جی صفر سے عروج پر پہنچے تھے۔ ان کی زندگی ایک عام استاد کی کامیابی کی کہانی ہے۔ یہ عام لوگوں کے لیے تحریک کا ذریعہ ہے۔ ایک غریب کسان گھرانے میں پیدا ہوئے، انہوں نے محنت اور وژن کے ذریعے عظیم کام کیا۔ 19 سال کی عمر میں انہوں نے گاؤں کے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کے لیے 1964 میں بھارتی ودیاپیٹھ قائم کی۔ ایک طویل عرصے تک ایک استاد کے طور پر کام کیا. چار دہائیوں تک انہوں نے مہاراشٹر میں تعلیم، آبپاشی، تعاون، بینکنگ، دیہی ترقی، صنعتی ترقی میں کامیابیاں حاصل کیں۔ کوآپریٹو موومنٹ میں انڈین کوآپریٹو بینک، شوگر فیکٹری، سپننگ مل کھولی گئی۔ جس سے علاقے کی ترقی ہوئی اور روزگار کے مواقع میسر آئے۔ انہوں نے جو درخت لگائے تھے وہ آج بہت بڑے ہو گئے ہیں۔