پیر کی رات دیر گئے کھیلے گئے میچ میں نتیا شری نے انڈونیشیائی کھلاڑی کو 21-14، 21-6 سے شکست دی اور ہندوستان کو پیرس پیرالمپکس 2024 میں اپنا 15 واں تمغہ دلایا۔ ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نتیا شری نے رینا مارلینا کو 23 منٹ تک جاری رہنے والے میچ میں شکست دی۔ نتیا سری کا یہ پہلا پیرا اولمپکس ہے۔ اس میڈل کے ساتھ ہی بیڈمنٹن ایونٹ میں تمغوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔
میچ کے بعد نتیا شری نے کہا، ''میں اپنے جذبات کو ظاہر نہیں کرپارہی ہوں۔ یہ میرا بہترین لمحہ رہا۔ میں رینا کے خلاف 9-10 بار کھیل چکی ہوں، لیکن انہیں کبھی شکست نہیں دے سکی ۔ اپنے ماضی کے تجربے کی وجہ سے جب میں کھیل میں آگے تھی تو خوش ہونے کے بجائے میں نے خود کو ذہنی طور پر تیار کیا اور کھیل پر توجہ مرکوز کی۔