Masarrat
Masarrat Urdu

ایران اسرائیل کے خلاف جوابی کاروائی کرنے کا حق رکھتا ہے: ایران کے مستقل نمائندے امیر سعید ایرانی

Thumb

اقوام  متحدہ، یکم اگست (مسرت ڈاٹ کام) اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل نمائندے  امیر سعید ایرانی نے کہا کہ وہ تہران میں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ  اسماعیل ہنیہ کے قتل کاجب اور جس طرح مناسب سمجھیں گے جواب دیں گے۔

ایران   کی درخواست پر روس، چین اور الجزائر کی حمایت سے  بلائے جانے والے   اقوام  متحدہ کی سلامتی کونسل کے  ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے مستقل  نمائندئے امیر سعید ایرانی نے کہا کہ حنیہ کو غاصب صیہونی حکومت کی دہشت  گردانہ کارروائیوں کے نتیجے میں قتل کیا گیا" اور یہ حملہ خطے میں اسرائیل  کی دہشت گردی اور تخریب کاری کی سرگرمیوں کا تسلسل ہے۔انہوں نے کہا  کہ  اسرائیل کا بھی ایک سیاسی ایجنڈا ہے اور وہ خطے میں امن و استحکام کو ترجیح  دینے والی نئی (ایرانی) حکومت کے پہلے روز ہی  پر حملہ کیا ہے۔
انہوں  نے کہا  کہ ایران نے اس حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے   کہا  کہ  "ہم بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کے حق کو محفوظ رکھتے  ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم    جیسے  مناسب سمجھیں گے اس کا جواب دیں گے۔  انہوں نے کہا کہ  وہ اسرائیل کی مجرمانہ اور دہشت گردانہ سرگرمیوںکا فیصلہ  کن جواب دیں گے۔ انہوں نے  بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے  اصولوں  کے مطابق  ایران  کی جانب سے جوابی کاروائی کرنے کے  عزم کی تصدیق  کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کے جنگجو رہنما  کسی بھی طرح سے  بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کا احترام نہیں کرتے، مستقل نمائندے  نے زور دیا کہ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہئے کہ اس تناظر میں  امریکہ  پر بھی  بھاری ذمہ داری  عائد ہوتی ہے۔

Ads