Masarrat
Masarrat Urdu

شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ رہبر معظم کی اقتداء میں ادا کردی گئی

Thumb

تہران، یکم اگست (مسرت ڈاٹ کام) حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں رہبر معظم کی اقتدا میں ادا کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، شہید حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ رئیسی اور ان کے محافظ کی نماز جنازہ رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی اقتداء میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان، آرمی چیف سمیت اہم عہدیداروں نے شرکت کی۔

نماز جنازہ کے بعد تہران یونیورسٹی سے جنازوں کو آزادی اسکوائر کی طرف لے جایا جائے گا۔

تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ تہران یونیورسٹی میں جمع ہورہے ہیں۔

صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے یونیورسٹی کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔

حکومت کے اعلان کے مطابق تہران یونیورسٹی کے دروازے صبح ساڑھے پانچ بجے کھولے گئے ہیں۔

 

Ads