مسٹر البانی نے سڈنی میں صحافیوں کو بتایا ’’ہم نے مشرق وسطیٰ میں لوگوں کی سلامتی اور امن کو فروغ دینے کے لیے جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔ ہم نے مستقل طور پر دو ریاستی حل کی حمایت کی ہے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کی سلامتی کو تحفظ فراہم کرتا ہے تاکہ وہ امن و سلامتی کے ساتھ رہ سکیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل پر آسٹریلیائی حکومت کا موقف طویل عرصے سے قائم ہے۔