Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل کا آئی آرجی سی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

  • 07 Jul 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

یروشلم، 7 جولائی (مسرت ڈاٹ کام) اسرائیل کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کارپس (آئی آرجی سی) کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مسٹر کاٹز نے ہفتے کے روزایکس پر کہا کہ "ایران کے عوام نے انتخابات کے ذریعے تبدیلی کا مطالبہ اور آیت اللہ حکومت کی مخالفت کا ایک واضح پیغام دیا ہے۔" اب دنیا کو آئی آرجی سی کو دہشت گرد تنظیم قرار دینا چاہیے اور جوہری پروگرام کی منسوخی اور دہشت گرد تنظیموں کی حمایت بند کرنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ تبدیلی لانے کا یہی واحد موقع ہے۔‘‘
ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کے ترجمان محسن اسلامی نے ہفتے کے روز کہا کہ مسعود پزشکیان نے ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ مئی میں ایران کے شمال میں پہاڑی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی کی موت  کے بعد انتخابات کا اعلان کیا گیاتھا۔

Ads