Masarrat
Masarrat Urdu

اسرائیل کو بچانے کے لئے سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور

  • 12 Jun 2024
  • مسرت ڈیسک
  • دنیا
Thumb

اقوام متحدہ، 11 جون (مسرت ڈاٹ کام) غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکی قرارداد کو سیکورٹی کونسل کے اراکین نے بھاری اکثریت کے ساتھ منظور کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، غزہ کی جنگ میں شکشت اور کابینہ کے وزراء کے استعفوں کے بعد امریکہ نے اسرائیل کو درپیش مشکلات کم کرنے کے لئے اقوام متحدہ میں اہم اقدام کرلیا ہے۔

گذشتہ رات امریکہ نے سیکورٹی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کے لئے قرارداد پیش کی۔ کسی رکن ملک کی طرف سے مخالفت نہ ہونے کی وجہ سے آسانی کے ساتھ قرارداد منظور ہوگئی۔

سیکورٹی کونسل میں 14 اراکین نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ روس نے اپنے ووٹ کا استعمال نہیں کیا۔ اس طرح اسرائیل کو نجات دینے کا امریکی منصوبہ کامیاب ہوگیا۔

یاد رہے کہ امریکہ حماس پر الزام لگارہا تھا کہ فلسطینی تنظیم جنگ بندی کے لئے راضی نہیں ہے لیکن حماس نے قرارداد کی منظوری کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا ہے۔

سیکورٹی کونسل میں جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے کے بعد عالمی ممالک اور تنظیموں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

حماس اور تحریک جہاد اسلامی فلسطین نے بھی جنگ بندی کی قرارداد منظور ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 

Ads