تازہ ترین انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس فیڈریشن (آئی ٹی ٹی ایف) کی درجہ بندی منگل کو جاری کی گئی۔ یہ پہلا موقع ہے جب کوئی ہندوستانی خاتون سنگلز میں ٹاپ 25 میں پہنچی ہے۔ عالمی درجہ بندی میں مانیکا کی پوزیشن میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے۔انہوں نے سعودی اسمیش مہم کے بعد پندرہ مقام کی ایک لمبی چھلانگ لگائی ہے۔
مانیکا بترا نے سنگلز ٹیبل ٹینس میں ایک ہندوستانی کے ذریعہ حاصل کردہ سب سے زیادہ رینک کے ساتھیان گنااسیکرن کے ریکارڈ کی بھی برابری کی ہے۔ مانیکا کے طویل عرصے کے مکسڈ ڈبلز پارٹنر جی ساتھیان نے 2019 میں مردوں کے سنگلز میں 24ویں عالمی درجہ بندی حاصل کی تھی۔
دریں اثنا، تجربہ کار شرتھ کمال مردوں کے سنگلز میں ٹیبل ٹینس کے سرفہرست ہندوستانی کھلاڑی ہیں جو کہ تین مقام کھسک کر عالمی نمبر 40 پر ہیں۔ عالمی درجہ بندی میں مناؤ ٹھاکر اور ہرمیت دیسائی بالترتیب 62 ویں اور 63 ویں نمبر پر ہیں۔ جی ساتھیان پانچ مقام کھسک کر عالمی نمبر 68 پر پہنچ گئے ہیں۔
ایشین گیمز کی کانسے کا تمغہ جیتنے والی سوتیرتھا اور آیاہکا مکھرجی خواتین کے ڈبلز میں 13 ویں نمبر پر آگئی ہیں جبکہ مناو ٹھاکر اور مانوش شاہ کو تین مقام کا نقصان ہوا ہے اور اب وہ مردوں کی ڈبلز رینکنگ میں 15 ویں نمبر پر ہیں۔
مانیکا اور ساتھیان جو کبھی مکسڈ ڈبلز کیٹیگری میں ٹاپ فائیو میں شامل تھے۔ اب وہ دنیا میں 24ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ تاہم، ہرمیت دیسائی اور یشسوینی گھوڑپڑے نے 693 مقامات کی چھلانگ لگا کر دنیا میں 38 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
ہرمیت اور یشسوینی کی سعودی اسمیش مہم بھی شاندار رہی۔ انہوں نے موجودہ عالمی نمبر 19 پالینا ویگا اور چلی کے نکولس برگوس کو شکست دی اور اس سے پہلے عالمی نمبر 6 کی جوڑی الوارو روبلس اور اسپین کی ماریا ژاؤ کو شکست دی۔
تاہم ہندوستانی جوڑی کو کوارٹر فائنل میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔