Masarrat
Masarrat Urdu

رائے بریلی کے ساتھ نہرو-گاندھی خاندان کا سو سال پرانا رشتہ: راہل-پرینکا

Thumb

نئی دہلی، 13 مئی (مسرت ڈاٹ کام) کانگریس قائدین راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وڈرا نے رائے بریلی کے لوگوں کو انتخابی مہم میں شامل ہونے پر پرجوش انداز میں مبارکباد دی اور کہا کہ ان کے نہرو گاندھی خاندان کا رائے بریلی سے 100 سال پرانا رشتہ ہے۔

مسٹر گاندھی نے کہاکہ "رائے بریلی اور میرے خاندان کا بہت پرانا رشتہ ہے۔ ہمارا رشتہ 100 سال پرانا ہے۔ میرے پردادا جواہر لال نہرو جی یہاں سب سے پہلے آئے تھے۔ میں کہہ سکتا ہوں کہ رائے بریلی کے لوگوں نے جواہر لال نہرو جی کو سیاست سکھائی تھی۔ "
انہوں نے کہاکہ ’’جب جواہر لال نہرو وزیر اعظم بنے تو انہوں نے ملک کی بنیاد رکھی۔ یعنی ملک کی سیاست کی بنیاد رائے بریلی کے لوگوں نے رکھی۔ پھر اندرا گاندھی جی اور سونیا گاندھی جی یہاں آئیں۔ انہوں نے کہاکہ یہاں بہت بڑے کام کیے اور اب میں یہاں آیا ہوں۔
مسٹر گاندھی نے ان پر فلمائے گئے گانے کے لیے رائے بریلی کے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہاکہ "آپ نے میرے لیے یہ گانا بہت پیار سے بنایا اور ہماری مہم کو جوش، ولولہ اور رقص کے ساتھ جشن بنایا۔ اس کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔"
محترمہ وڈرا نے کہاکہ "ہمارا رائے بریلی خاندان سو سالوں سے جمہوریت، آئین اور انصاف کے لیے مسلسل لڑ رہا ہے۔ پنڈت موتی لال نہرو کے زمانے سے لے کر آج تک رائے بریلی نے ہمیشہ ملک کو راستہ دکھایا ہے اور اپنا انمول کردار ادا کیا ہے۔ جمہوریت کو مضبوط بنانے میں ایک بار پھر رائے بریلی کا خاندان متحد ہو کر انصاف کی مشعل روشن کرنے کے لیے تیار ہے۔‘‘

Ads