Masarrat
Masarrat Urdu

دہلی کیپٹلس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دی

Thumb

لکھنؤ، 12 اپریل (مسرت ڈاٹ کام) پرتھوی شا (32) کی شاندار شروعات کے بعد جیک فریزر-میک گرک (55) اور رشبھ پنت (41) کے درمیان تیز 77 رنز کی شراکت کی مدد سے دہلی کیپٹلس نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) نے جمعہ کو اس کے گھر پر لکھنؤ سپر جائنٹس کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ایکانا اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے لکھنؤ نے سات وکٹوں پر 166 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں دہلی نے فتح کا ہدف اننگز کے 20ویں اوور میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
آسٹریلیا کے 22 سالہ نوجوان بلے باز جیک نے دہلی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ دہلی کیپٹلس نے جیک کو لونگی نگیڈی کی جگہ 50 لاکھ روپے میں خریدا تھا اور وہ دہلی کے امتحان میں کھڑے اترے۔ انہوں نے کپتان رشبھ پنت کے ساتھ تیز رفتاری سے رنز بنا کر دہلی کی جیت کو آسان بنا دیا۔ جیک نے 35 گیندوں کی اپنی مختصر اننگز میں پانچ زوردار چھکے لگا کر ایکانا میں بیٹھے تقریباً 45 ہزار تماشائیوں کی واہ واہی لوٹی وہیں رشبھ نے آئی پی ایل میں اپنی شاندار کارکردگی کو جاری رکھتے ہوئے ایک میچ کھیل کر ہندوستانی ٹیم میں واپسی کے امکانات کو مضبوط کیا۔
اس سے پہلے پرتھوی شا نے پہلے پاور پلے کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور کئی دلکش شاٹس لگائے۔ ڈیوڈ وارنر (8) تاہم جلد ہی یش ٹھاکر کا شکار بن گئے۔ روی وشنوئی نے اننگز کے ساتویں اوور میں پرتھوی کی ٹھوس اننگز کا خاتمہ کیا۔ کپتان کے ایل راہل نے جیک اور رشبھ کی جوڑی کو توڑنے کی پوری کوشش کی لیکن جب تک ان کے گیند بازوں کو کامیابی ملی، دہلی لکھنؤ کے لئے بہت دور ہوچکی تھی۔

اس سے پہلے کوئنٹن ڈی کاک (19) اور کپتان کے ایل راہل (39) کی تیز شروعات کے بعد آیوش بدونی (ناٹ آؤٹ 55) کی طوفانی اننگز کی مدد سے لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) نے دہلی کو جمعہ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر کیپٹلز نے (ڈی سی) کے خلاف سات وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔
ایک وقت لکھنؤ کی ٹیم کھچا کھچ بھرے ایکانا اسٹیڈیم میں 28 رنز پر پانچ وکٹیں گنوانے کے بعد مشکلات کا شکار تھی اور 13ویں اوور میں لکھنؤ کا اسکور بورڈ پر سات وکٹوں پر 94 رنز تھا، لیکن بدونی نے ارشد خان (20 ناٹ آؤٹ) کے ساتھ 73 رنز کی شراکت بنا کر نہ صرف اننگز کو بہتر کیا بلکہ آخری اوورز میں باؤنڈریز کی مدد سے اسکور بورڈ کو بڑھاتے ہوئے دہلی کے لیے 168 رنز کا مشکل ہدف بھی دیا۔
اپنی نصف سنچری اننگز میں بدونی نے صرف 35 گیندوں پر پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا جب کہ دوسرے سرے پر ان کے ساتھی ارشد نے 16 گیندیں کھیلنے کے بعد دو بار گیند کو باؤنڈری کے پار لے گئے۔
اس سے قبل ڈی کاک اور راہل کی تیز اننگز کی بدولت ایل ایس جی کھیل کے پہلے پانچ اوورز میں آٹھ رنز فی اوور کی شرح سے رنز بنانے میں کامیاب رہی اور ساتویں اوور میں دو وکٹوں کے ساتھ 66 رنز بناچکے تھے۔ لیکن اننگز کے آٹھویں اوور میں کلدیپ یادو نے مارکس اسٹونیس (8) اور نکولس پورن (0) کو لگاتار دو گیندوں پر آؤٹ کرکے ایل ایس جی کو بیک فٹ پر ڈال دیا۔
اس دوران کے ایل راہل جو ایک سرے پر رنز بنا رہے تھے، اپنا اعتماد کھو بیٹھے اور اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کلدیپ نے انہیں وکٹ کے پیچھے آؤٹ کروا کر اپنا تیسرا شکار بنایا۔ اگرچہ آن فیلڈ امپائر نے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا تھا، لیکن دہلی کے کپتان رشبھ پنت نے ڈی آر ایس لیا اور ٹی وی امپائر نے آن فیلڈ امپائر سے اپنا فیصلہ واپس لینے کو کہا۔ راہل نے 22 گیندوں میں پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 رنز بنائے۔
دیپک ہڈا (10) تجربہ کار تیز گیند باز انشات شرما کا شکار بنے جبکہ کرونل پانڈیا (3) کو مکیش کمار نے اپنا شکار بنایا۔ اس سے قبل خلیل احمد نے اپنے لگاتار دو اوورز میں کوئنٹن ڈی کاک اور ڈیوڈٹ پیڈیکل (3) کی وکٹیں لے کر میزبان ٹیم کی رفتار کو توڑ دیا۔

Ads