سوشل اور تعلیمی سوسائٹی پرچم کے تحت چلائی جا رہی مرکزی سرکار کی اسکیم نئ روشنی کا چھ روزہ تربیتی کیمپک کا پانچویں اور آخری کیمپ کے کا اختتام سرسیدہائ اسکول عالی میں ہوا -نئی روشنی تربت تربیتی پروگرام پر روشنی ڈالتے ہوئے پرچم سے ڈاکٹر قدسیہ انجم نے بتایا کہ اقلیتی خواتین تعلیمی طبی اور روزگار کی دوڑ میں دوسرے طبقات سے پیچھے چھوٹ گئی ہیں -سچر کمیٹی کی رپورٹ اس بات کو بخوبی بیان کرتی ہے- اس ورکشاپ کا مقصد اقلیتی خواتین کو مختلف سرکاری اسکیموں اسکالرشپ تعلیمی اقتصادی بینک اور مختلف سرکاری اسکیموں کی جانکاری کے ساتھ نئی تکنیک سے انہیں جوڑنا ہے -اس موقع پر مہمان خصوصی ودھایک سنجے گرد جی نے خواتین کو ترقی کرنے کے ساتھ ساتھ ایک خوبصورت زندگی بتانے کے گر بتائں بتائے براون روڈکی ڈائریکٹر سفیہ صبوحی نے خواتین کو تعلیم حاصل کرکے معاشرے میں حصہ داری کرنے کو کہا -چھ روزہ ورکشاپ میں ٹرینر نصرت پروین نے خواتین میں سیاسی بیداری ,اقتصادیات -رویوں اور سوچ میں تغیر - خواتین کے سامنے آنے والی تمام گھریلو دقتیں,سوچھ بھارت مشن ,طبی,خوراک, ڈیجیٹل تعلیم ,جنڈر اینڈ وومن اور روزگار وغیرہعنوانات کے تحت تفصیلی جانکاری دی اور خواتین کے سوالات کے جواب دیے- ورکشاپ کے پہلے روز سریش اگروال نے طبی جانکاری کے ساتھ ساتھ وقت کی اہمیت کو سمجھایا -
ورکشاپ کے دوسرے روز امبیٹا کے پرنسپل ڈاکٹر ستیہ پال سنگھ نے آر ٹی آئی کی جانکاری دی اور پر اثر طریقے سے سمجھایا کہ کس طرح سرکاری محکموں سے کوئی بھی جانکاری مانگ سکتے ہیں- ورکشاپ کے تیسرے روز پی این بی کے مینیجر اشوک جین نے بینک سے جڑی تمام جانکاری خواتین کو دی اور انہیں چل رہی اسکیموں کے بارے میں تفصیل سے سمجھایا اور وومن اینڈ جینڈر کو بھی بتایا -ورکشاپ کے چوتھے روز وید پرکاش پوپلی جینے خواتین میں سیاسی بیداری پیدا کرکے ترقی کرنے اور خواتین کے قانونی حقوق کی جانکاری دی- ورکشاپ کے پانچویں دن اشوک جین نے سیلف ہیلپ گروپ بناکر معاشی طور پر مضبوط بننے کو کہا اور ڈیجیٹل تعلیم کی تفصیلی جانکاری دی- ورکشاپ کےآخری روز نگہت خان نے معاشرے کو لے کر اپنے رویوں اور طریقوں میں تبدیلی عنوان پر خواتین کو سمجھایا اور اپنا نظریہ بنانے کو کہا -ڈاکٹر شاہد زبیری نے کہا کے خواتین کو اپنی لڑائی خود لڑنی ہے اور سماج میں تعلیم حاصل کرکے اپنا مقام حاصل کرنا ہے اس موقع پر فرزانہ شیخ ارینا نیہا ولیا ڈاکٹر ایوب نے بھی ورکشاپ میں اپنی حصہ داری دیں- سرسید اسکول کے مینیجر افضل خان صاحب نے خواتین کو ڈیجیٹل تعلیمحاصل کرنے اور کمپیوٹر سے جڑنے کو کہا اس موقع پر پارشد عمران سیفی نے خواتین کو سیاسی روپ سے بھی ترقی کرنے کے لیے اکسایا-