وزیر صحت فخر الدین قوجہ نے کہا ہے کہ غزہ سے مزید 61 مریضوں اور ان کے رفقا کو انقرہ لایا جائے گا۔
ٹی آر ٹی کے مطابق وزیر صحت نے بتایا کہ 61 مریضوں اور ان کے 49 رفقاء گزشتہ شام غزہ سے مصر پہنچ چکے ہیں جو کہ آج ایک طیارے کے ذریعے انقرہ لائے جائیں گے جس کےلیے ترک فضائیہ کا ایک اے 400 ایم طیارہ قیصری سے مصر روانہ ہو گا جس میں طبی عملے کے دس ارکان بھی شامل ہونگے۔
وزیر صحت نے کہا کہ غزہ کے مریضوں کی صحت یابی کو ممکن بنانا اور ان کے زخموں کا مداوا کرنا انسانی ضمیر کا حصہ ہے ۔
گزشتہ ہفتے غزہ سے بعض کینسر مریضوں کو ان کے رفقاء سمیت ترکیہ لایاگیا تھا۔