مسٹر کھڑگے، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال اور دیگر قائدین نے سابق وزیر اعظم کی سمادھی شکتی استھل کا دورہ کیا اور پھول چڑھا کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔
کانگریس نے اپنے آفیشل پیج پر ٹوئٹ کرکے کہا، "آج پورا ملک ہندوستان کی 'آئرن لیڈی' اندرا گاندھی کو یاد کر رہا ہے، جو طاقت، ہمت اور موثر قیادت کی ایک مثال تھیں۔"
پارٹی نے سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کا ویڈیو جاری کرکے انہیں سلامی دی۔