Masarrat
Masarrat Urdu

مالدیپ میں ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے معاملے پر اتفاق رائے

Thumb

مالے، 18 نومبر (مسرت ڈاٹ کام) مالدیپ میں ہنگامی حالت میں مدد کے لئے  ہیلی کاپٹر آپریشن میں  تعاون  کے لیے ہندوستانی فوجی اہلکاروں کی تعیناتی کے معاملے کا عملی حل تلاش کرنے کے لیےوہاں کی نومنتخب حکومت کے ساتھ اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق مالدیپ کے نومنتخب صدر ڈاکٹر محمد معیزوکی حلف برداری کے بعد ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے آج ان سے ملاقات کی اور اپنے ملک میں ہیلی کاپٹر آپریشن میں مدد کے لیے تعینات ہندوستانی فوجی اہلکاروں کے بارے میں بات کی۔
ذرائع نے یہاں بتایا کہ جب ارضیاتی سائنس کی وزارت  میں مرکزی وزیر کرن  رجیجو نے صدر ڈاکٹر محمد معیزوسے ملاقات کی تو صدر نے مالدیپ میں منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے فضائی آپریشن کے لیے موجود ہندوستانی فوجی اہلکاروں کا معاملہ اٹھایا۔
ذرائع نے بتایا کہ صدر معیزونے مالدیپ کے شہریوں کے طبی امدادکے لیے ان ہندوستانی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کے تعاون کا اعتراف کیا۔ اس تناظر میں دونوں فریقوں نے تسلیم کیا کہ مالدیپ آنے والے بین الاقوامی سیاح دور دراز جزیروں پر قیام پذیر ہیں اور وہ بھی ہنگامی صورت حال میں اس سروس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے منشیات کی اسمگلنگ کی نگرانی اور روک تھام میں ان کے کردار کو بھی سراہا۔

Ads