وزارت دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔
وزارت نے اپنے بیان میں کہا کہ ازبکستان کی فضائیہ اور فضائی دفاعی افواج کا ایک ہیلی کاپٹر کاتاکورگن ٹریننگ گراؤنڈ پر ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس میں عملہ کے تمام ارکان کی موت ہوگئی۔
تاہم، بیان میں عملہ کے دستے میں شامل افراد کی تعداد نہیں بتائی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع نے عملہ کے لواحقین اور رشتہ داروں سے اپنی گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔