یش کمار نے سوشل میڈیا فیس بک پیج پر بتایا کہ ہاتھی میرے ساتھی کے ساتھ ان کی فلم ناگراج 2 اور لاڈو 2 کی بھی شوٹنگ شروع ہوگئی ہے۔ یش کی ان تینوں فلموں کی پروڈیوسر ندھی مشرا ہیں۔ یہ یش کمار کی ہوم پروڈکشن فلم ہے۔
فلم ہاتھی میرے ساتھی کی ہدایت کاری سنجے سریواستو، ناگراج 2 کی راج کشور پرساد راجو اور لاڈو کی سوجیت ورما کر رہے ہیں۔ وہیں ان فلموں کے بارے میں یش کمار نے کہا کہ ہاتھی میرے ساتھی ایک ایسی کہانی پر مبنی فلم ہے، جس میں ہاتھی اور انسانیت کی مثال نظر آئے گی۔ فلم کی کہانی مزے دار ہونے والی ہے۔ کہانی اور مکالمے بھی بہترین ہیں۔ میری کوشش ہے کہ جب ہماری فلم ریلیز ہو تو ناظرین کو اس کی شان و شوکت اور تفریح کا احساس ہو۔ اسی طرح ناگراج کی کامیابی کے بعد ہم ناگراج 2 لے کر آرہے ہیں۔ یہ فلم ہاتھی میرے ساتھی سے بالکل مختلف ہے۔ اس فلم میں جدید گرافکس کے ساتھ ایڈوانس ساؤنڈ ایفیکٹس بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ اس فلم کی کہانی بھی دلچسپ ہوگی۔ لاڈو ایک مختلف طرز کی فلم ہے۔ اس فلم کے بارے میں میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ یہ فلم آپ کے دلوں کو چھو لے گی۔
فلم ہاتھی میرے ساتھی میں یش کمار، رکشا گپتا، امت شکلا، بالیشور سنگھ، سوریا دویدی، پوجا گپتا، سنجیو مشرا، چاہت راج، شوریہ پاٹھک اور آرین گپتا نے مرکزی کردار میں ہیں۔
