Masarrat
Masarrat Urdu

ہندوستانی شوٹنگ ٹیم نے جیتا پہلا گولڈ میڈل

Thumb

ہانگژو، 25 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستانی نشانے باز ٹیم نے چین میں منعقد ہو رہے 19ویں ایشیائی کھیلوں میں مردوں کے 10 میٹر رائفل مقابلے میں ملک کا پہلا طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کی۔ وجے ویر سدھو، آدرش سنگھ اور انیش بھن والا کی مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم نے 1718 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔

رودرانکش پاٹل، ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر، دیویانش سنگھ پنوار کی ہندوستانی ٹیم نے مردوں کے 10 میٹر ایئر رائفل مقابلے میں 1893.7 پوائنٹس اسکور کرکے  عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے طلائی تمغہ جیتا۔ اس نے  چین کے 1893.3 پوائنٹس کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔
ہندوستان کے ایشوریہ پرتاپ سنگھ تومر نے 10 میٹر ایئر رائفل میں 228.8 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ چین کے شینگ لیہاؤ نے 253.3 پوائنٹس کے ساتھ عالمی ریکارڈ توڑ کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ جنوبی کوریا کے ہاجن پارک نے 251.3 پوائنٹس کے ساتھ چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
نشانے بازی میں وجے ویر سدھو، آدرش سنگھ، انیش بھن والا کی مردوں کی 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل ٹیم نے 1718 کے اسکور کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔ وہیں، وجے ویر سدھو نے 583 کے اسکور کے ساتھ چھٹے رینک کے ساتھ فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔

Ads