Masarrat
Masarrat Urdu

امریکہ چھ رکنی انتخابی جائزہ وفد بنگلہ دیش بھیجے گا

  • 22 Sep 2023
  • ظفر اقبال
  • دنیا
Thumb

ڈھاکہ، 22 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹی ٹیوٹ (آئی آر آئی) اور نیشنل ڈیموکریٹک انسٹی ٹیوٹ (این ڈی آئی) امریکی حکومت کی فنڈنگ سے بنگلہ دیش میں ایک آزاد اور غیر جانبدارانہ پری الیکشن اسیسمنٹ مشن (پی ای ایم) بھیجیں گے۔

امریکی سفارت خانے کے پریس اٹیچیی اور ترجمان برائن شلر نے جمعرات کو ڈھاکہ میں امریکن سینٹر میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ چھ رکنی وفد اور اس کا معاون عملہ سات سے 13 اکتوبر تک بنگلہ دیش کا دورہ کرے گا۔
یہ تقریب بنگلہ دیش یو ایس فارانٹرنیشنل ڈیولپمنٹ (یو ایس اے آئی ڈی) کے نئے مشن ڈائریکٹر ریڈ اسکیلمن کے استقبال کے لیے کیا گیا ہے۔
امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا کہ پی ای اے ایم کے نمائندے بنگلہ دیش کے الیکشن کمیشن، مختلف سرکاری ایجنسیوں، سیاسی جماعتوں، شہری مبصرین، سول سوسائٹی اور خواتین اور نوجوانوں کی تنظیموں کے نمائندوں سے بات کریں گے۔
مندوبین مقامی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں اور بنگلہ دیش میں غیر ملکی سفارتی مشنوں کے نمائندوں سے بھی بات کریں گے۔
دورے کے اختتام پر وفد ایک عوامی بیان جاری کرے گا جس میں وہ اس بات کا ذکر کریں گے کہ کیا انہیں انتخابات کیبارے میں کوئی تحفظات ہیں یا نہیں اور عملی سفارشات فراہم کریں گے۔
امریکہ واپس آنے کے بعد وہ بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز اور پالیسی سازوں کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کریں گے۔
نمائندوں  کا بنیادی مقصد بنگلہ دیش میں قومی انتخابات کی تیاری اور سیاق و سباق کے بارے میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ معلومات فراہم کرنا ہوگا۔ یہ اس پر بھی اپنی رائے دے گا کہ کیا انتخابات کے دن ایک محدود بین الاقوامی انتخابی مشاہداتی مشن بھیجا جانا چاہیے۔
اس سے قبل مئی میں امریکا نے ایک نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا تھا جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ بنگلہ دیش میں جمہوری انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے کے لیے جو بھی وہ ذمہ دار یا ملوث سمجھے گا اسے امریکی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

Ads