Masarrat
Masarrat Urdu

مشترکہ میٹنگ میں مودی نے 370 کو منسوخ کرنے میں عوامی نمائندوں کے تعاون کی تعریف کی

Thumb

نئی  دہلی، 19 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو آئین کے  آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے میں عوامی نمائندوں کے تعاون پر روشنی ڈالی اور  کہا کہ آج جموں و کشمیر میں امن ہے اور ہر علاقہ ترقی کر رہا ہے۔

پرانے  پارلیمنٹ ہاؤس کے سنٹرل ہال میں راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے اراکین کے  خصوصی طور پر منعقدہ مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے فخریہ  انداز میں اس بات پر زور دیا کہ ہمارے آباؤ اجداد کے ذریعہ ہمیں دیا گیا  آئین اب جموں و کشمیر میں نافذ ہو رہا ہے۔
مسٹر مودی نے کہا ’’آج جموں و  کشمیر امن اور ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے لوگ مزید مواقع کو  ہاتھ سے جانے نہیں دینا چاہتے‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں  آرٹیکل 370 کو منسوخ کرکے ریاست کو دوبارہ منظم کرنے کی قراردادوں کو 05  اگست 2019 کو پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔

Ads