Masarrat
Masarrat Urdu

نائب صدر جمہوریہ نے پارلیمنٹ کی نئی عمارت پر قومی پرچم لہرایا

Thumb

نئی دہلی، 17 ستمبر (مسرت ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ ہند  جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس پر قومی پرچم لہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان دور کی تبدیلی کا گواہ بن  رہا ہے اور دنیا ہندوستانی طاقت، صلاحیت اور شراکت کو تسلیم کر رہی ہے۔

نائب صدر اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن کے گیٹ پر قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر لوک سبھا اسپیکر اوم برلا بھی موجود تھے۔
نائب صدر  نے اسے’’ترقی کے سفر میں ایک تاریخی لمحہ اور سنگ میل‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان ایک دور کی تبدیلی کا گواہ بن رہا ہے، اور دنیا ہندوستان کی طاقت، صلاحیت اور شراکت کو پوری طرح سے تسلیم کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا  ’’آج ہم ایک ایسے وقت میں ہیں جہاں ہم ترقی اور کامیابیاں دیکھ رہے ہیں جن کا ہم نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا۔ ہماری زمینی حقیقت آج عالمی سطح پر انتہائی مثبت انداز میں ظاہر ہو رہی ہے۔
اس موقع پر مرکزی وزراء، مختلف سیاسی جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا کے جنرل سکریٹریز اور سکریٹریٹ کے عہدیدار موجود تھے۔

Ads