موصولہ اطلاعات کے مطابق طیارے میں چھ مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ طیارہ آندھرا پردیش کے ویزاگ یعنی وشاکھاپٹنم سے اڑان بھرا تھا اور یہاں کے ہوائی اڈے کے رن وے سے پھسل کر گر کر تباہ ہوگیا۔
حادثے میں تین لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جنہیں ہوائی اڈے کے قریب واقع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ زخمیوں کی تفصیلات کا انتظار ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شام 5.30 بجے کے قریب پیش آیا اور اس کی وجہ تیز بارش اور حد نگاہ کم بتائی جا رہی ہے۔ فلائٹ آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔
ممبئی فائر ڈپارٹمنٹ، پولیس اور ہوائی اڈے سے بچاؤ اور امدادی ٹیمیں جائے واقع پر پہنچ گئی ہیں۔ وی ایس آر وینچرز لیرجیٹ45 طیارہ وی ٹی۔ ڈی بی ایل جو وشاکھاپٹنم سے ممبئی کے لئے پرواز بھرا تھا ممبئی ہوائی اڈے پر رن وے 27 پر اترتے وقت رن وے سے پھسل گیا۔
ایوی ایشن ریگولیٹر (ڈی جی سی اے) نے کہاکہ "طیارے میں چھ مسافر اور عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ شدید بارش کی وجہ سے حد نگاہ 700 میٹر تھی۔"
واقعہ کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے تفتیش کاروں کو ابھی بلیک باکس کا معائنہ کرنا ہے۔