Masarrat
Masarrat Urdu

روپے پری پیڈ فاریکس کارڈ جاری کیا جائے گا: آر بی آئی

Thumb

ممبئی، 8 جون (مسرت ڈاٹ کام) ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بیرون ملک سفر کرنے والے ہندوستانیوں کے لئے ادائیگی کے اختیارات کو بڑھانے اور عالمی سطح پر اپنی رسائی اور قبولیت کو بڑھانے کے مقصد سے روپے پری پیڈ فاریکس کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بدھ کو جاری مالی سال میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کی دوسری سہ روزہ میٹنگ کے بعد کہا کہ ملک میں بینکوں کی طرف سے جاری کئے گئے روپے ڈیبیٹ اور کریڈٹ کارڈ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ دو طرفہ بین الاقوامی کارڈ اسکیموں کے ساتھ شریک بیگنگ کے انتظامات کے ذریعے سے بین الاقوامی منظوری حاصلکی ہے۔ بیرون ملک سفر کرنے والے ہندوستانیوں کے لیے ادائیگی کے اختیارات کو وسعت دینے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان میں بینکوں کے ذریعہ اے ٹی ایم، پی او ایس مشینوں اور بیرون ملک آن لائن تاجروں پر استعمال کے لیے روپے پری پیڈ فاریکس کارڈ جاری کرنے کی اجازت دی جائے۔
اس کے علاوہ، روپے ڈیبٹ، کریڈٹ اور پری پیڈ کارڈ بیرون ملک میں جاری کرنے کے قابل ہو ںگے، جن کا ہندوستان سمیت بین الاقوامی سطح پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ اقدامات عالمی سطح پر روپے کارڈ کی پہنچ اور قبولیت کو توسیع کریں گے۔ اس سلسلے میں ضروری ہدایات الگ سے جاری کئے جائیں گے۔
مسٹر داس نے کہا کہ اگست 2021 میں لانچ کیا گیا ڈیجیٹل واو¿چر ای-روپے نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) سسٹم پر چلتا ہے۔ حال میںبینکوں کے ذریعے مرکزاورریاستی حکومتوں کی جانب سے اور کچھ حد تک کارپوریٹس کی جانب سے مقصد پر مبنی واو¿چرجاری کئے جاتے ہیں۔ صارفین اور فائدہ اٹھانے والوں کے لیے یکساں فوائد کو مدنظر رکھتے ہوئے ای-روپے واو¿چرکے دائرے اور رسائی کو بڑھانے کی تجویز ہے۔

Ads