Masarrat
Masarrat Urdu

ارجن کپور نے سپرکراس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا

Thumb

نئی دہلی، یکم جون (مسرت ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ارجن کپور نے جمعرات کو یہاں ہندوستان کے پہلے فرنچائز پر مبنی سپر کراس ٹورنامنٹ انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ کا افتتاح کیا۔

فیڈریشن آف موٹر اسپورٹس کلب آف انڈیا (ایف ایم ایس سی آئی) کے اشتراک سے منعقد ہونے والی اس لیگ میں دنیا بھر سے موٹر سائیکل سوار مختلف فارمیٹس میں حصہ لیتے ہوئے نظر آئیں گے۔
لیگ کا پہلا سیزن اکتوبر 2023 میں نئی ​​دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ اس کے بعد یہ لیگ دسمبر تک ممبئی، پونے اور احمد آباد جیسے بڑے شہروں میں دستک دے گی۔
ہندوستان کے سب سے کامیاب سپر کراس چیمپیئن سی ایس سنتوش نے کہاکہ “انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ کا آج کا آغاز موٹر کراس کمیونٹی میں ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ "ہندوستان کے پاس اس شعبہ میں زبردست صلاحیت اور ہنر ہے اور مجھے یقین ہے کہ لیگ میں تمام ابھرتے ہوئے ریسرز کے لیے ایک پلیٹ فارم پیش کرنے کا حوصلہ ہے تاکہ وہ دنیا کے سامنے اپنی صلاحیتوں اورمہارت کو پیش  کر سکیں۔ انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ موٹوکراس کی آئی پی ایل ہوگی۔ میں  اس سال اکتوبر میں پہلا سیزن شروع ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا۔
سپر کراس انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کے شریک بانی اور ڈائرکٹر ایشان لوکھنڈے نے کہاکہ "سی ای اے ٹی انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ کا مقصد موٹرسپورٹ کے شوقینوں کے دلوں کو اپنی گرفت میں لینا، ایڈونچر کے جذبے کو ظاہر کرنا اور حدود کو آگے بڑھانا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہاکہ "سی ای اے ٹی انڈین سپر کراس ریسنگ لیگ کا آغاز ہندوستان کی موٹر اسپورٹس اور آٹوموبائل انڈسٹری کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔ لیگ کا مقصد نوجوان رائیڈرز کو بین الاقوامی رائیڈرز کے ساتھ ساتھ اپنے ٹیلنٹ کو ابھرنے اور نکھارنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے، جس سے اسپانسرز اور مینوفیکچررز کی توجہ مبذول ہو۔

Ads