Masarrat
Masarrat Urdu

روس نے کارتوس کی برآمد پر عائد کی عارضی پابندی

  • 01 Jun 2023
  • ظفر اقبال
  • دنیا
Thumb

ماسکو،  یکم  جون (مسرت ڈاٹ کام) روس نے آتشیں اسلحہ کے کارتوس اور کارٹیز کیسز کی برآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

   روسی کابینہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ روسی وزیر اعظم میخائل میشوسٹن کے دستخط شدہ حکم نامے کے مطابق سویلین اور سروس رائفلز کے ساتھ ہی  ملک میں رائفل آتشیں اسلحہ کے لئے کارتوس کی برآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ہے جو کہ اس سال 31 دسمبر تک نافذ العمل ہوگی۔
   کابینہ نے کہا کہ اس پابندی کا اطلاق روسی مسلح افواج کے ساتھ ساتھ دیگر فوجیوں اور فوجی فارمیشنز کی ضرورت کے لیے گولہ بارود اور کارتوس کی برآمد پر نہیں ہوگا اور اس فیصلے کا مقصد ملکی مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
   مارچ 2022 میں دستخط کیے گئے صدارتی حکم نامے کے مطابق، روسی حکومت اس بات کا تعین کر سکتی ہے کہ روسی فیڈریشن کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے غیر ملکی اقتصادی سرگرمیوں میں  کونسی مصنوعات اور خام مال برآمد کرنے پر پابندی رہے گی۔

Ads