Masarrat
Masarrat Urdu

ثانیہ سونی کی ٹینس ایمبیسیڈر بنیں

Thumb

نئی دہلی، 23 مئی (مسرت ڈاٹ کام) ہندوستان کی ٹینس لیجنڈ اور چھ بار کی ڈبلز گرینڈ سلیم چمپئن ثانیہ مرزا سونی اسپورٹس نیٹ ورک کی 'ٹینس ایمبیسیڈر' بن گئی ہیں۔

منگل کو ایک ریلیز میں اس کی تصدیق کرتے ہوئے سونی نے کہا کہ ثانیہ 28 مئی سے شروع ہونے والے فرانسیسی اوپن کے لیے سونی کی ماہر کے طور پر نظر آئیں گی۔
شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے ثانیہ نے کہا، "میں اپنی حالیہ ریٹائرمنٹ کے بعد سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ ٹینس کے ٹیلی کاسٹ کا حصہ بن کر بہت خوش ہوں۔ چار گرینڈ سلیم میں سے تین کے مضبوط پورٹ فولیو کے ساتھ سونی اسپورٹس نیٹ ورک ہندوستان میں ٹینس کا گھر ہے۔ ہندوستان میں ناظرین تک ٹینس کی بہترین چیزیں لانے کے نیٹ ورک کے عزم کا حصہ بن کر مجھے بہت خوشی ہورہی ہے۔
سونی اسپورٹس کے بزنس ہیڈ راجیش کول نے کہا، "ہمیں پختہ یقین ہے کہ ثانیہ مرزا کی مہارت اور ٹینس کے لیے جنون ہماری ٹیم کے لئے اچھا ہوگا۔ ہم سونی اسپورٹس نیٹ ورک کی ٹینس ایمبیسیڈر کے طور پر انہیں بورڈ میں شامل کرنے پر بہت خوش ہیں۔ پدم بھوشن ثانیہ کے ساتھ یہ شراکت داری ہندوستان میں ٹینس کے لیے ایک اہم مقام کے طور پر ہماری پوزیشن کو مزید مضبوط کرے گی اور ہندوستان میں ٹینس کے شائقین کے تجربے کو بہتر بنائے گی۔
فرانسیسی اوپن کے علاوہ سونی اسپورٹس نیٹ ورک یو ایس اوپن اور آسٹریلیائی اوپن کو بھی ٹیلی کاسٹ کرتا ہے۔

Ads