Masarrat
Masarrat Urdu

مورمو نے تیروولور کے مجسمہ،وویکانند میں راک میموریل کا دورہ کیا

Thumb

 

چنئی،18مارچ(مسرت ڈاٹ کام) صدر جمہوریہ درپدی مورمو نے ہفتہ کو تمل ناڈو کے کنیاکماری ضلع میں صوفی شاعر تیروولور کے مجسمہ کے مقام اور وویکانند راک میموریل کا دورہ کیا۔
اس سے پہلے، محترمہ مورمو ہندوستانی فضائیہ کے ایک ہیلی کاپٹر سے ترواننت پورم سے کنیا کماری پہنچیں۔ہیلی پیڈ پر گورنر آر این روی، تمل ناڈو کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر منو تھنگراج، ضلع مجسٹریٹ سریدھر، ضلع سپرڈنٹنڈ آف پولیس سمیت دیگر افسران نے ان کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔
اس کے بعد صدر جمہوریہ ایک ناؤ کے ذریعے نامور صوفی ترولور کے مجسمہ کے مقام پر پہنچیں۔ محترمہ مورمو نے وویکانند راک اور وویکانند مرکز کا بھی دورہ کیا۔ وویکانند مرکز کے افسران نے وویکانند راک پر صدر جمہوریہ کا استقبال کیا۔انہوں نے کچھ وقت میٖیٹیشن ہال میں گزارا۔محترمہ مورمو بعد میں ہیلی کاپٹر سے  تیرواننت پورم کے لئے روانہ ہو گئیں۔
صدر جمہوریہ کے دورے کے سلسلے میں پولیس نےمناسب تعداد میں سیکیورٹی کا انتظام کیا تھا۔ ہفتہ کے آخر کے دوران سیاحی مقاموں میں بڑی تعداد میں سیاحوں کے آنے کی امید رہتی ہے۔
محترمہ مورمو کے دورے کے سلسلے میں دوپہر بارہ بجے تک ان مقامات پر سیاحوں کا داخلہ ممنوع تھا۔صدر جمہوریہ کے وہاں سے جانے کے بعد یہ مقام سیاحوں کے لئے کھول دیا گیا۔

Ads