نئی دہلی ،17مارچ(مسرت ڈاٹ کام) کانگریس کے قومی صدر ملکاارجن کھڑگے نے پارٹی لیڈر راہل گاندھی کو ملک مخالف کہنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) کے صدر جے پی نڈا ہر طنز کرتے ہوئے جمعہ کو کہا کہ ان کی پارٹی کے لوگ ملک مخالف ہیں، وہ اب دوسروں کو اینٹی نیشنل کہہ رہے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے آج یہاں کہا کہ بی جے پی صدر نے مسٹر گاندھی کو اینٹی نیشنل کہہ کر کانگریس پر وار کیا ہے جب کہ انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ان کی پارٹی کا ملک کی آزادی میں کوئی تعاون نہیں رہا ہے۔ وہ خودملک مخالف ہیں اور دوسروں کو ملک مخالف بول رہے ہیں۔
کانگریس صدر نے کہا ”خود ہی وہ اینٹی نیشنل ہیں۔ آزادی کے وقت بھی ملک کو آزاد کرانے کی تحریک میں ان کا کوئی کردار ادا نہیں ہے ۔ جو خود اینٹی نیشنل ہیں دوسروں کو اینٹی نیشنل بول رہے ہیں ۔ کیونکہ ان کے پاس عوام کی پریشانیوں کا کوئی جواب نہیں ہے۔“
انہوں نے کہا ،”آج عوام مودی حکومت کے کئے ہوئے کو بھگت رہی ہے ۔ ملک میں بے روزگاڑی انتہا پر پے اور مہنگائی آسمان چھو رہا ہے، اس کا کوئی جواب نہیں ہے۔ اڈانی کا معاملہ ہم سب کے سامنے آیا ہے ، اسکاکوئی جواب کیوں نہیں دیتے ۔
اڈانی کو بچانے کے لئے حکومت ادھر ادر کی ساری باتیں کر رہی ہے۔“
کانگریسی وزیر نے کہا کہ حکومت دعوے بہت کرتی ہے لیکن سچائی یہ ہے کہ اس کی حکومت میں کچھ نہیں ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا”14.98کروڑ منریگا مزدوروں کا بینک اکاو¿نٹ ابھی بھی آدھار سے لنک نہیں ہوا ہے ، مودی حکومت نے آدھار پر مبنی پیمنٹ سسٹم کو ضروری قرار دیا ہے ۔ ان مزدوروں کوصرف 31مارچ 2023تک ہی مہلت دی گئی ہے۔ کیا اس کے بعد ان کی مزدوری نہیں ملے گی ۔ مزدور وں کو مجبور مت سمجھئے ، مودی جی۔“